عالمی

پوتن کی نئی خارجہ پالیسی کو چین کی حمایت،بھارت سے بہتر رشتے پر کیوں دیا جا رہا ہے زور؟

بیجنگ، 4 اپریل(انڈیا نیرٹیو)

 چین نے پیر کو روس کی خارجہ پالیسی کی نئی شکل پر مثبت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ، ماسکو اور نئی دہلی قابل ذکر اثر و رسوخ کے ساتھ ابھرتی ہوئیں بڑی طاقتیں ہیں۔ چین پیچیدہ تبدیلیوں کے تناظر میں ان کے ساتھ تعلقات بڑھانے اور دنیا کو مثبت اشارے بھیجنے کے لیے تیار ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے جمعہ کو نئی خارجہ پالیسی پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ چین اور بھارت کے ساتھ تعلقات کو مضبوط اور گہرا کرنا روس کی سفارتی ترجیح ہے۔ پوتن کے ذریعہ منظور شدہ خارجہ پالیسی کے تازہ ترین نظریے کے مطابق، روس یوریشیا میں ہندوستان کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور غیر دوست ممالک اور ان کے اتحاد کے تخریبی اقدامات کے خلاف مزاحمت کو یقینی بنانے پر توجہ دے گا۔

روس کی خارجہ پالیسی کی نئی شکل پر چین کے ردعمل پر تبصرہ کرتے ہوئے، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ چین، روس اور بھارت سب نمایاں اثر و رسوخ کے ساتھ ابھرتے ہوئے بڑے ممالک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب بین الاقوامی اور علاقائی منظر نامے میں گہری اور پیچیدہ تبدیلیاں آ رہی ہیں، ہم روس اور بھارت سمیت بین الاقوامی برادری کے ساتھ رابطے کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہیں۔ ساتھ ہی حقیقی کثیرالجہتی کے تحفظ کرنے اور عالمی چیلنجوں کا مشترکہ طور پر جواب دینے کے بارے میں دنیا کو ایک مثبت اشارہ بھیجتے ہیں۔ ننگ نے کہا کہ ہم چین اور روس کے تعلقات کے مستقبل کے بارے میں بہت پراعتماد ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago