Categories: عالمی

سعودی عرب میں پیغمبر اسلام ﷺ کی ہجرت کے واقعات پر مبنی پہلی منفرد نمائش

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ریاض،08اپریل(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سعودی عرب میں ماہ صیام کے موقعے پر حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مکہ سے مدینہ ہجرت کے واقعات پر مبنی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔شاہ عبدالعزیز سنٹر فار ورلڈ کلچر (اثرا) اپنی نوعیت کی پہلی نمائش کا آغاز کر رہا ہے جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت کے اہم تاریخی واقعات کا جائزہ لیا جائے گا۔ یہ وہ ہجرت تھی جس نے تاریخ کا دھارا بدل کر رکھ دیا اور اسلامی ریاست کی بنیاد رکھی۔ اسی اہم واقعے کے بعد سے ھجری تقویم کا آغاز ہوا۔ نمائش کے لیے ’ہجرت: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یہ ایک سفری اور موبائل نوعیت کی نمائش ہے جس کی سرگرمیاں آج اثرا سینٹر میں شروع ہو رہی ہیں مگر آنے والے دنوں میں یہ نمائش ریاض، جدہ اور اس کے بعد دنیا کے دوسرے شہروں میں بھی منعقد کی جائے گی۔ اس نمائش کا مقصد رسول اللہ کی ہجرت کے سفر پر روشنی ڈالنا ہے۔نمائش میں ان نمونوں کے بارے میں سب سے اہم دستیاب معلومات کا احاطہ کیا گیا ہے جو عمومی طور پر اسلامی تہذیب کی فراوانی اور خاص طور پر پیغمبر اسلامﷺکے ورثے کے تنوع کی عکاسی کرتی ہے۔ نمائش کے مواد کی تیاری میں ڈاکٹر عبداللہ القاضی کی طرف سے تعاون کیا گیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 نمائش میں ہجرت نبوی ﷺ سے جڑے واقعات ومشاہدات بیان کیے گئے ہیں جو دیکھنے والوں کے لیے مکالمے اور علم کے تبادلے کا دروازہ کھولتے ہیں اور نمائش میں پیش کیے گئے مواد کے ساتھ انسانی تعلق کی کیفیت پیدا کرتے ہیں۔اسی تناظر میں اثرا مرکز متعدد مقامی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون اور شراکت میں مصروف ہے، جن میں مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کرنا شامل ہے، جو اسلامی کے حوالے سے متعلقہ فریقوں اور مرکز کے درمیان مشترکہ تعاون کی راہ ہموار کرتے ہیں۔ نمائش میں مسجد نبوی مین موجود مسودات، مدینہ منورہ، مخطوطات اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے استعمال میں رہنیوالی بعض اشیا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago