Categories: عالمی

نیپال میں شدید بارش کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 101 ہوگئی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کھٹمنڈو، 22 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نیپال میں شدید بارش کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 101 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ 41 افراد کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔نیپال پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق   60 افراد  کی ہلاکت ہوئی ہے  جبکہ 31 افراد مغربی صوبے میں  ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ 40 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے پرونس ون میں 19 افراد ، 04 کرنالی میں چار اور 17 مغربی صوبے میں زخمی ہوئے ہیں۔ کل 41 لاپتہ افراد میں سے 23 کا تعلق صوبہ مغربی سے اور 13 کا تعلق  پروونس ون سے ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مختلف مقامات پر سیلاب کی وجہ سے دو ہزار، 232 مکانات زیر آب آگئے ہیں۔ نیپال پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی وجہ سے ایک ہزار، 177 افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بسنت بہادر کنور نے کہا کہ نیپال پولیس مختلف ایجنسیوں اور مقامی حکومتوں کے ساتھ مل کر بے گھر خاندانوں اور سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے شکار علاقوں میں رہنے والوں کو بچانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ نیپال پولیس کے اہلکار سڑکوں پر پڑے پتھروں کو صاف کرنے کے لیے بھی کام کر رہے ہیں، تاکہ نقل و حرکت دوبارہ بحال ہو سکے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قابل ذکر ہے کہ اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں اچانک بارش کی وجہ سے نیپال میں لوگوں کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔ کچھ کسانوں کی دھان کی فصل مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔ ا  نہیں بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago