Urdu News

نیپال میں شدید بارش کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 101 ہوگئی

نیپال میں شدید بارش کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 101 ہوگئی

کھٹمنڈو، 22 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

نیپال میں شدید بارش کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 101 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ 41 افراد کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔نیپال پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق   60 افراد  کی ہلاکت ہوئی ہے  جبکہ 31 افراد مغربی صوبے میں  ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ 40 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے پرونس ون میں 19 افراد ، 04 کرنالی میں چار اور 17 مغربی صوبے میں زخمی ہوئے ہیں۔ کل 41 لاپتہ افراد میں سے 23 کا تعلق صوبہ مغربی سے اور 13 کا تعلق  پروونس ون سے ہے۔

مختلف مقامات پر سیلاب کی وجہ سے دو ہزار، 232 مکانات زیر آب آگئے ہیں۔ نیپال پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی وجہ سے ایک ہزار، 177 افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بسنت بہادر کنور نے کہا کہ نیپال پولیس مختلف ایجنسیوں اور مقامی حکومتوں کے ساتھ مل کر بے گھر خاندانوں اور سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے شکار علاقوں میں رہنے والوں کو بچانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ نیپال پولیس کے اہلکار سڑکوں پر پڑے پتھروں کو صاف کرنے کے لیے بھی کام کر رہے ہیں، تاکہ نقل و حرکت دوبارہ بحال ہو سکے۔

قابل ذکر ہے کہ اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں اچانک بارش کی وجہ سے نیپال میں لوگوں کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔ کچھ کسانوں کی دھان کی فصل مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔ ا  نہیں بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

Recommended