Categories: عالمی

جنوبی کوریا میں پہلی بار ایک دن میں کورونا کے 4000 سے زائد مریض پائے گئے

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سیول، 24 نومبر (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے ڈیلٹا ویرینٹ کے خطرے کے درمیان پہلی بار ایک دن میں انفیکشن کے 4000 سے زیادہ معاملات ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ کورونا سے بچاؤ کے قوانین میں حالیہ نرمی کے بعد ملک میں انفیکشن میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کورونا وبا کو کنٹرول کرنے سے متعلق سرکاری ایجنسی کے مطابق بدھ کو انفیکشن کے 4116 معاملات سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر معاملات دارالحکومت سیول اور اس کے آس پاس کے علاقوں کے ہیں۔ اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں بستروں کی کمی کا خدشہ ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 35 کورونا مریضوں کی موت کے بعد اس بیماری سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3363 ہو گئی ہے۔ جنوبی کوریا ان ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے جہاں ویکسینیشن کی بھرپور مہم کے دوران ’دو گز‘ کے فاصلے کے قوانین میں نرمی کی وجہ سے انفیکشن اور اسپتال میں داخل ہونے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پیر کو جنوبی کوریا میں اسکول مکمل طور پر کھل گئے تھے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago