Urdu News

جنوبی کوریا میں پہلی بار ایک دن میں کورونا کے 4000 سے زائد مریض پائے گئے

جنوبی کوریا میں پہلی بار ایک دن میں کورونا کے 4000 سے زائد مریض پائے گئے

سیول، 24 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے ڈیلٹا ویرینٹ کے خطرے کے درمیان پہلی بار ایک دن میں انفیکشن کے 4000 سے زیادہ معاملات ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ کورونا سے بچاؤ کے قوانین میں حالیہ نرمی کے بعد ملک میں انفیکشن میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

کورونا وبا کو کنٹرول کرنے سے متعلق سرکاری ایجنسی کے مطابق بدھ کو انفیکشن کے 4116 معاملات سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر معاملات دارالحکومت سیول اور اس کے آس پاس کے علاقوں کے ہیں۔ اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں بستروں کی کمی کا خدشہ ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 35 کورونا مریضوں کی موت کے بعد اس بیماری سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3363 ہو گئی ہے۔ جنوبی کوریا ان ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے جہاں ویکسینیشن کی بھرپور مہم کے دوران ’دو گز‘ کے فاصلے کے قوانین میں نرمی کی وجہ سے انفیکشن اور اسپتال میں داخل ہونے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پیر کو جنوبی کوریا میں اسکول مکمل طور پر کھل گئے تھے۔

Recommended