نئی دہلی ، 03 فروری (انڈیا نیرٹیو)

ہندستان نے ملک میں جاری کسان تحریک کے بارے میں کچھ غیر ملکی شخصیات کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ مفاد پرست خود غرض عناصر اپنا ایجنڈا احتجاج کی آڑ میں مسلط کر رہے ہیں اور کسان تحریک کو پس پشت ڈال رہے ہیں۔

وزارت خارجہ کے جاری کردہ ایک پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ معروف غیر ملکی مشہور شخصیات اور دیگر افراد کو ان سنسنی خیز بیانات سے باز آنا چاہئے جو نہ تو درست ہیں اور نہ ہی ذمہ دارانہ ہیں۔

وزارت خارجہ کی جانب سے ممکنہ پہلی بار بدھ کو ٹوئٹر پر دو ہیش ٹیگ بھی شروع کئے گئے – # انڈیا ٹو گیدر (متحدہندوستان ) اور # انڈیا اگینسڈ پروپینڈا (پروپیگنڈہ کے خلاف بھارت) بیان میں کہا گیا کہ بھارت کے یوم جمہوریہ (26جنوری) کا شرمناک واقعہ سب کے سامنے ہے ۔ہندستانی آئین کو اپنانے کی قومی تقریب کو داغدار کیا گیا اور دارالحکومت میں تشدد اور توڑ پھوڑ کی گئی۔

کچھ مفاد پرست لوگوں نے اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے بین الاقوامی حمایت کے لیے مہم چلائی۔ دنیا کے بہت سے مقامات پر بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمے کی بے حرمتی کی گئی ۔ یہ ہندستان اور پوری دنیا کے لئے بڑی تشویش کی بات ہے۔

معروف پاپ اسٹار ریحانہ ، ماحولیاتی کارکن گریٹا اور پاکستانی نژاد سماجی کارکن ملالہ نے کسان تحریک کی حمایت میں سوشل میڈیا پر ٹویٹ کے ذریعے حمایت کا اظہار کیا ہے۔ بھارت میں ان کے ٹویٹ پر شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ اب وزارت خارجہ نے اس ضمن میں باضابطہ بیان جاری کرکے اعتراض کیا ہے۔

وزارت خارجہ نے کسانوں کی تحریک کے بارے میں تبصرہ نگاروں کو مشورہ دیا کہ وہ اس معاملے میں کچھ بھی بولنے سے پہلے حقائق اور پورے معاملے کی درست معلومات حاصل کریں۔ نامی گرامی اور دیگر افراد کے ہیش ٹیگ کے ذریعہ سوشل میڈیا پر سنسنی خیز باتوں کو فروغ دینا نہ تو حقائق ہے اور نہ ہی ذمہ دار انہ ہیں۔

وزارت خارجہ نے زرعی قوانین کے لیے اختیار کیے گئے جمہوری نظام کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ ملکی پارلیمنٹ میں مکمل بحث و مباحثے کے بعد زرعی شعبے میں اصلاحی قوانین نافذ کیے گئے ۔ ان اصلاحات کے ذریعہ ، کسانوں کو وسیع منڈی تک رسائی دی گئی اور پیداوار کی فروخت کے لیے اختیارات فراہم کیے گئے۔ زرعی قوانین زرعی شعبے کو معاشی اور ماحولیاتی طور پر پائیدار بنانے کی راہ ہموار کرتے ہیں۔

نئے قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک کا ذکر کرتے ہوئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے کچھ حصوں میں کسانوں کے ایک بہت ہی چھوٹے طبقے کو ان اصلاحات پر کچھ اعتراض ہے۔ کسانوں کے احتجاج کرنے والوں کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے کسان رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کا عمل شروع کیا۔ اب تک بات چیت کے 11 دور ہو چکے ہیں۔ مرکزی حکومت نے ان قوانین کو موخر کرنے کی پیش کش کی ہے۔ خود وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی حکومت کی اس پیش کش کو دہرایا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کسانوں کی تحریک اور احتجاج کو ملکی جمہوری سیاست اور روایت کے تناظر میں دیکھا جانا چاہئے۔ اس بات کو بھی دھیان میں رکھنا چاہیے کہ حکومت اور کسان تنظیموں کی طرف سے تعطل کو ختم کرنے کے لئے کتنی کوششیں کی گئیں ہیں۔

کسانوں کی تحریک سے نمٹنے میں پولیس کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس فورس نے اپنی طرف سے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا۔ سیکڑوں مرد اور خواتین پولیس اہلکار جسمانی حملوں کا نشانہ بن گئے۔ کچھ پولیس اہلکاروں پر چاقو سے وار کیا گیا اور وہ شدید زخمی ہوگئے۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…