Categories: عالمی

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ملکہ سینٹ کیتیوین کی باقیات جارجیا کے حوالے کی

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ملکہ سینٹ کیتیوین کی باقیات جارجیا کے حوالے کی

تبلیسی 10 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے سینٹ کوئین کیتیوین کی باقیات جارجیا کے لوگوں کے حوالے کی۔ سینٹ کوئین کیتیوین جارجیا کی 17 ویں مہارانی تھیں۔ اس کی باقیات ملنے کی تصدیق 16 سال قبل بھارت کے گوا میں ہوئی تھی۔ جارجیا پہلے ہی اس کے لیے مطالبہ کر رہا تھا۔

ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر دو روزہ جارجیا کے دورے پر ہیں۔ جارجیا ایک اسٹریٹجک لحاظ سے اہم ملک ہے جو مشرقی یورپ اور مغربی ایشیاء کے مابین واقع ہے۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ جارجیا کے وزیر خارجہ ڈیوڈ زالکلانی نے تبلیسی میں پرتپاک استقبال کیا۔ سینٹ کیتیوین کے مقدس اوشیشوں کو جارجیا کے عوام کے حوالے کرکے خوشی محسوس ہورہی ہے۔ یہ ایک بہت ہی جذباتی لمحہ تھا۔

سینٹ کیتیوین 17 ویں صدی میں جارجیا کی ملکہ تھیں۔ اس کی باقیات سن 2005 میں پرانا گوا کے سینٹ آگسٹن کنونٹ میں پائی گئیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ان باقیات کو 1627 میں گوا لایا گیا تھا۔ جس کے بعد سینٹ آگسٹین کو کمپلیکس میں دفن کردیا گیاتھا۔

زالکلانی نے جے شنکر کو جارجیا کی ملکہ کیتوین کی باقیات اپنے ساتھ لانے کے بارے میں بھی ذکر کیا اور کہا کہ اس دورے سے تعلقات کو مستحکم کرنے اور تعلقات کو ایک بالکل نئی سطح تک لے جانے میں بہت معاون ہوگا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago