Categories: عالمی

ترکی کے جنگلات میں 4 دن سے لگی آگ اب تک بے قابو

مدد کے لیے آذربائیجان کی ٹیم ترکی پہنچی

ترکی کے جنگلات میں چار روز سے لگی آگ اب تک بے قابو ہے، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 180 سے زائد زخمی ہوگئے۔آگ کے باعث سیاحتی مقامات پرہوٹل اورمکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ کئی علاقے خالی بھی کرالیے گئے۔28 جولائی کو ترکی کے اکیس صوبوں میں 63 مقامات پرآگ بھڑک اٹھی تھی۔جنگل میں لگی آگ پر قابو پانے میں مدد کے لیے آذربائیجان کی ٹیم ترکی پہنچ گئی، 100 افراد پر مشتمل آذربائیجان کی امدادی ٹیم ایجئین ریجن پہنچی ہے۔

اس موقع پر آذربائیجان کی ٹیم کے لیڈر نے کہا کہ آذربائیجان مشکل حالات میں ہمیشہ ترکی کے ساتھ کھڑا ہے۔دوسری جانب ترک وزیر زراعت و جنگلات نے بتایا کہ کم از کم  74 مقامات پر لگی آگ پر قابو پایا جا چکا ہے۔ترک وزیر زراعت و جنگلات نے مزید کہا کہ 11مقامات پر لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ترک میڈیا کے مطابق جنگلاتی آگ سے انطالیہ میں 3 اور ایجین ریجن میں ایک شخص ہلاک ہوا۔

واضح رہے کہ ترکی کے ایجیئن اور بحیرہ روم کے ساحل پر موجود 17 صوبوں میں جنگلات میں آگ لگی ہے۔آگ کے لپیٹ میں آنے کے خدشے پر انطالیہ کے 18 گاؤں اور اضلاع خالی کرائے گئے ہیں جبکہ آدانا اور مرسین میں 16 علاقوں سے لوگوں کا انخلا کرایا گیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago