ترال تصادم میں پاکستانی کمانڈر لمبو سمیت دو دہشت گرد ہلاک

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ترال میں دہشت گردوں اور فورسز کے مابین تصادم کے دوران پاکستانی کمانڈر لمبو سمیت دو دہشت گردجابحق ہوگئے ہیں۔ آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ تصادم میں مارا گیا دہشت گرد لمبو اظہر مسعود کے خاندان سے تعلق رکھتا تھا اور وہ لیتہ پورہ فدائین حملے کی سازش اور منصوبہ بندی میں ملوث تھا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نمائندے کے مطابق ترال کے ناگہ بیرن بہک نزدیک داچھی گام جنگلی علاقے میں فورسز نے محاصرے میں لیکر جونہی تلاشی آپریشن شروع کیا، تو ا?ن کا سامنا چھپے دہشت گردوں کے ساتھ ہوا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ محاصرے میں پھنسنے والے دہشت گردوں کو خودسپردگی اختیار کرنے کی پیشکش کی گئی جو انہوں نے مسترد کر دی۔ جس کے بعد علاقہ میں چھپے بیٹھے دہشت گردوں نے خود کار ہتھیاروں سے فورسز پر فائرنگ کی جس کے جواب میں فورسز نے بھی مورچہ سنبھالتے ہوئے جوابی کارروائی کی اور اس طرح طرفین کے مابین دوبدو جھڑپ شروع ہوئی جو تین گھنٹے تک جاری رہی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
تصادم کے دوران اس موقع پر طرفین نے ایک دوسرے پر گولیاں چلائیں اور جس کے دوران پولیس کے مطابق دو دہشت گرد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نیتصادم میں کالعدم تنظیم جیش محمد کے اعلیٰ پاکستانی کمانڈر لمبو کو مارا گرایا۔ دوسرے مہلوک دہشت گرد کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق داچھی گام جنگلی علاقے کے تارسر مارسر علاقے میں فورسز کی تلاشی آپریشن کے دوران دو دہشت گرد جاں بحق ہوئے ہیں۔ آئی جی پی کشمیر وجے کمارکا حوالہ دیتے ہوئے پولیس نے ایک ٹویٹ میں جاں بحق دہشت گردوں میں ایک کی شناخت محمد اسمائیل علوی لمبو کے طور کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کا شہری تھا اور اس کا تعلق جیش محمد سے تھا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
آئی جی کے مطابق لمبو جیش کے مطلوب ترین کمانڈروں میں شامل تھا۔ آئی جی کشمیرنے لمبو سمیت دو دہشت گردوں کو جاں بحق کرنے کیلئے اونتی پورہ پولیس اور فوج کو ’مبارکباد‘ دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے جاں بحق دہشت گرد کی شناخت کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ لیتہ پورہ پلوامہ فدائین حملے کی سازش اور منصوبہ بندی میں ملوث تھا اور این آئی اے کی تیار کردہ چارج شیٹ میں ان کا نام بھی شامل تھا وہ اظہر مسعود کے خاندان سے تعلق رکھتا تھا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago