Categories: عالمی

پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کا راستہ صاف، 10 سال کی میعاد والا پاسپورٹ جاری

نئی دہلی، 26 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

لندن میں مقیم سابق وزیراعظم نواز شریف کی پاکستان واپسی کا راستہ تیار ہوگیا ہے۔ پاکستان کی شہباز شریف حکومت نے سابق وزیراعظم اور اپنے بڑے بھائی نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالتے ہوئے انہیں گرین پاسپورٹ جاری کر دیا ہے۔

پاکستان کے معروف اخبار 'ڈان' کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ایمرجنسی کیٹیگری میں 10 سال کی میعاد والا پاسپورٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

نواز شریف کے پاسپورٹ کی میعاد گذشتہ سال ختم ہو گئی تھی لیکن پاکستان میں اس وقت کی عمران خان کی حکومت اس کی تجدید نہیں کر رہی تھی۔پاکستان کے تین بار وزیر اعظم ر ہ چکے  72 سالہ نواز شریف پر ملک کی سابقہ عمران حکومت نے کرپشن کا الزام لگایا تھا اور ان کے خلاف کئی مقدمات میں تحقیقات شروع کی تھیں۔ جس کے بعد 2019 میں نواز شریف بیمار حالت میں لاہور ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد علاج کے لیے لندن چلے گئے تھے۔ اس وقت سے وہ وہیں رہ رہے ہیں۔

تازہ ترین پیش رفت کے بعد نواز شریف کی پاکستان واپسی کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔ عمران خان کو بے دخل کر کے ملک کا اقتدار سنبھالنے والے شہباز شریف نے کرسی سنبھالتے ہی اس کا اعلان کر دیا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago