ایلن مسک نےخریدا ٹوئٹر، 44 ارب ڈالر میں ہوئی یہ ڈیل

نئی دہلی، 26 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

دنیا کے امیر ترین شخص ایلن مسک نے بالآخر سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر کو خرید لیا۔ ایلن مسک نے ٹویٹر کو 44 بلین امریکی ڈالر میں خریدا ہے۔ اس سے قبل ٹوئٹر بورڈ نے ایلن مسک کی پیشکش قبول کر لی تھی۔ کمپنی نے کل دیر رات یہ معلومات  دی۔

ٹویٹر انک نے بتایا کہ یہ معاہدہ الیکٹرک کار کمپنی ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایلن مسک کے ساتھ 44 ارب امریکی ڈالر (تقریباً 3368 ارب روپے) میں کیا گیا ہے۔ ٹویٹر نے ٹویٹ کر کہا کہ حصول کا عمل مکمل ہونے کے بعد یہ نجی ملکیت کی کمپنی بن جائے گی۔ ٹویٹر نے اس سودے کا اعلان شیئر ہولڈرس کو لین دین کی سفارش کرنے کی بورڈ کی میٹنگ کے بعد کیا۔

امریکی مقبول ترین سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ  کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو خریدنے کا معاہدہ طے پا جانے کے بعد ایلن مسک نے ٹویٹ کیا کہ مجھے امید ہے کہ میرے بدترین ناقدین بھی ٹوئٹر پر بنے  رہیں گے کیونکہ آزادی اظہار کا یہی مطلب ہے۔ اس سے قبل میڈیا میں ایسی خبریں آئی تھیں کہ ٹوئٹر 54.20 ڈالر فی شیئر کی قیمت پر ایلن مسک کے ہاتھ میں جا سکتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ٹیسلا کے سی ای او ایلن مسک نے رواں ماہ ٹوئٹر کے 9.2 فیصد حصہ دارییعنی تقریباً 73.5 کروڑشیئرس خریدے تھے، جس سے وہ سوشل میڈیا کمپنی کے سب سے بڑے شیئر ہولڈر بن گئے۔ اس کے بعد ایلن مسک نے ٹوئٹر کو ایک خط بھیج کر کمپنی کے باقی شیئرس خریدنے کی پیشکش کی  تھی۔ انہوں  نے ٹویٹر انک کے ہر شیئر کے لیے 54.20 ڈالر کی پیشکش کی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago