عالمی

سنگاپور کی پارلیمنٹ کے لیے نامزد چار ہندوستانی نژاد اراکین نے لیا حلف

سنگاپور کی پارلیمنٹ کے لیے حال ہی میں نامزد کیے گئے چار ہندوستانی نژاد اراکین نے حلف اٹھایا ہے۔ اس کے علاوہ ممبر پارلیمنٹ سیہ کیان پینگ کو پارلیمنٹ کا نیا اسپیکر منتخب کیا گیا۔

حال ہی میں سنگاپور کی پارلیمنٹ میں نو افراد کو رکن پارلیمان کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ ان میں سے چار ہندوستانی نژاد ہیں۔ نامزد ممبران پارلیمنٹ میں سے ہندوستانی نژاد وکیل اور سیکورٹی ایسو سی ایشن سنگاپور کے صدر راج جوشووا تھامس کی یہ دوسری میعاد ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھ سکتے ہیں

باقی تمام آٹھ این ایم پی پہلی بار آئے ہیں۔ نامزد اراکین کا تقرر ڈھائی سال کی مدت کے لیے کیا جاتا ہے۔ ارکان پارلیمنٹ کی نامزدگی کی اسکیم 1990 میں متعارف کرائی گئی تھی تاکہ پارلیمنٹ میں کمیونٹی کے خیالات کی وسیع نمائندگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

 نامزد  ارکان پارلیمنٹ میں سنگاپور انڈین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اور ایکوئزیشن فرم پیگاسس ایشیا کے سی ای او پاریکھ نمل رجنی کانت ہیں۔ آرٹ مورخ، ٹیکس وکیل اورپلیورل آرٹ میگزین کی شریک بانی چندر داس اوشا رانی کو بھی رکن پارلیمنٹ نامزد کیا گیا ہے۔

ان کے علاوہ ہندوستانی نژاد ڈاکٹر رضوانہ بیگم عبدالرحیم نے بھی نامزد رکن پارلیمنٹ کے طور پر حلف اٹھایا ہے۔ وہ سنگاپور یونیورسٹی آف سوشل سائنسز میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھ سکتے ہیں

سنگاپور میں میرین پریڈ گروپ کی نمائندگی کرنے والے حلقے کے رکن پارلیمنٹ سیہ کیان پینگ کو بدھ کو پارلیمنٹ کا اسپیکر منتخب کیا گیا۔ سیہ کیان پینگ نے تان چوان جن کی جگہ لی، جنہوں نے ساتھی پیپلز ایکشن پارٹی کے رکن پارلیمنٹ چینگ لی ہوئی کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات پر استعفیٰ دے دیا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago