سنگاپور کی پارلیمنٹ کے لیے حال ہی میں نامزد کیے گئے چار ہندوستانی نژاد اراکین نے حلف اٹھایا ہے۔ اس کے علاوہ ممبر پارلیمنٹ سیہ کیان پینگ کو پارلیمنٹ کا نیا اسپیکر منتخب کیا گیا۔
حال ہی میں سنگاپور کی پارلیمنٹ میں نو افراد کو رکن پارلیمان کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ ان میں سے چار ہندوستانی نژاد ہیں۔ نامزد ممبران پارلیمنٹ میں سے ہندوستانی نژاد وکیل اور سیکورٹی ایسو سی ایشن سنگاپور کے صدر راج جوشووا تھامس کی یہ دوسری میعاد ہے۔
باقی تمام آٹھ این ایم پی پہلی بار آئے ہیں۔ نامزد اراکین کا تقرر ڈھائی سال کی مدت کے لیے کیا جاتا ہے۔ ارکان پارلیمنٹ کی نامزدگی کی اسکیم 1990 میں متعارف کرائی گئی تھی تاکہ پارلیمنٹ میں کمیونٹی کے خیالات کی وسیع نمائندگی کو یقینی بنایا جا سکے۔
نامزد ارکان پارلیمنٹ میں سنگاپور انڈین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اور ایکوئزیشن فرم پیگاسس ایشیا کے سی ای او پاریکھ نمل رجنی کانت ہیں۔ آرٹ مورخ، ٹیکس وکیل اورپلیورل آرٹ میگزین کی شریک بانی چندر داس اوشا رانی کو بھی رکن پارلیمنٹ نامزد کیا گیا ہے۔
ان کے علاوہ ہندوستانی نژاد ڈاکٹر رضوانہ بیگم عبدالرحیم نے بھی نامزد رکن پارلیمنٹ کے طور پر حلف اٹھایا ہے۔ وہ سنگاپور یونیورسٹی آف سوشل سائنسز میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں۔
سنگاپور میں میرین پریڈ گروپ کی نمائندگی کرنے والے حلقے کے رکن پارلیمنٹ سیہ کیان پینگ کو بدھ کو پارلیمنٹ کا اسپیکر منتخب کیا گیا۔ سیہ کیان پینگ نے تان چوان جن کی جگہ لی، جنہوں نے ساتھی پیپلز ایکشن پارٹی کے رکن پارلیمنٹ چینگ لی ہوئی کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات پر استعفیٰ دے دیا تھا۔