Categories: عالمی

روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دورشروع، اسرائیل ثالثی پرآمادہ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یوکرین پر روس کے حملے کے 19ویں دن اسرائیل میں جنگ کے خاتمے کے لئے امید کی کرن نظر آئی ہے۔ اسرائیل نے یوکرین پر روس کے حملے کو روکنے کے لئے ثالثی پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ اس کے بعد حملہ روکنے اور امن قائم ہونے کی امید ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ روس اور یوکرین کے درمیان ثالثی کرے اور جنگ بند کرانے میں مدد کرے۔ اب یوکرین کی صدارتی انتظامیہ کے سربراہ آندرے یرمک نے بتایا ہے کہ اسرائیل روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات میں ثالثی کرنے جا رہا ہے۔ اس سے قبل خود اسرائیلی صدر نفتالی بینیٹ نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازع میں ثالثی کی پیشکش کی تھی۔ اب اس پیشکش کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ اس ثالثی سے دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی جیسے حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ادھر یوکرین اور روس کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور بھی شروع ہو گیا ہے۔ یوکرین کے صدر کے مشیر اور روس کے ساتھ یوکرین کے مذاکرات کار میخائیلو پوڈولیاک نے پیر کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہونے والی بات چیت کی تصویر ٹوئٹر پر جاری کی۔ انہوں نے اس تصویر کے ساتھ لکھا کہ یوکرین اور روس کے درمیان پیر کو مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ دونوں کے درمیان بات چیت مشکل ہے لیکن ہو رہی ہے۔ دونوں فریقوں نے امید ظاہر کی کہ مذاکرات کامیاب ہوں گے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago