Urdu News

روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دورشروع، اسرائیل ثالثی پرآمادہ

روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دورشروع، اسرائیل ثالثی پرآمادہ

یوکرین پر روس کے حملے کے 19ویں دن اسرائیل میں جنگ کے خاتمے کے لئے امید کی کرن نظر آئی ہے۔ اسرائیل نے یوکرین پر روس کے حملے کو روکنے کے لئے ثالثی پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ اس کے بعد حملہ روکنے اور امن قائم ہونے کی امید ہے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ روس اور یوکرین کے درمیان ثالثی کرے اور جنگ بند کرانے میں مدد کرے۔ اب یوکرین کی صدارتی انتظامیہ کے سربراہ آندرے یرمک نے بتایا ہے کہ اسرائیل روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات میں ثالثی کرنے جا رہا ہے۔ اس سے قبل خود اسرائیلی صدر نفتالی بینیٹ نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازع میں ثالثی کی پیشکش کی تھی۔ اب اس پیشکش کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ اس ثالثی سے دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی جیسے حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔

ادھر یوکرین اور روس کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور بھی شروع ہو گیا ہے۔ یوکرین کے صدر کے مشیر اور روس کے ساتھ یوکرین کے مذاکرات کار میخائیلو پوڈولیاک نے پیر کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہونے والی بات چیت کی تصویر ٹوئٹر پر جاری کی۔ انہوں نے اس تصویر کے ساتھ لکھا کہ یوکرین اور روس کے درمیان پیر کو مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ دونوں کے درمیان بات چیت مشکل ہے لیکن ہو رہی ہے۔ دونوں فریقوں نے امید ظاہر کی کہ مذاکرات کامیاب ہوں گے۔

Recommended