Categories: عالمی

غزہ بمباری، ترکی نے اسرائیلی وزیر کا دعوت نامہ منسوخ کردیا

غزہ بمباری، ترکی نے اسرائیلی وزیر کا دعوت نامہ منسوخ کردیا

انقرہ،12مئی (انڈیا نیرٹیو)

ترکی نے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اسرائیلی وزیر برائے توانائی کے دعوت نامے کو منسوخ کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینیوں پر اسرائیل کی بڑھتی ہوئی شدت پسندی پر ترکی نے جواب میں جون میں منعقد کی جانے والی توانائی کانفرنس کے لیے اسرائیل کے وزیر کا دعوت نامہ منسوخ کردیا ہے۔انتالیا ڈپلومیسی فورم کا انعقاد 18 سے 20 جون کو ہونا ہے جس میں اسرائیلی وزیر کی دعوت کو تعلقات میں بہتری لانے کے لیے ایک نئے موقع کے طور پر دیکھا جارہا تھا۔

تاہم اب اسرائیل کی فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری کو دیکھتے ہوئے ترک صدر نے اسرائیل کے وزیر کا دعوت نامہ منسوخ کردیا ہے۔واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری نہ رکی، فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 35 ہوگئی ہے، 13 بچے اور مزاحمتی تنظیموں کے کئی رہنما بھی شہداءمیں شامل ہیں، ایک ہزار سے زائد افراد زخمی، درجنوں عمارتیں مٹی کا ڈھیر بنادی گئی ہیں۔

حماس کی جانب سے بھی جواب میں راکٹوں کی برسات، اشکیلون میں تیل کی پائپ لائن میں آگ لگ گئی، بس تباہ، تین اسرائیلی ہلاک، 70 زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل کےشہر لد میں شدید کشیدگی جاری ہے اور یہودی شدت پسندوں نےکئی گاڑیوں کوآگ لگا دی ہے۔

فلسطینیوں کے حق میں امریکا، برطانیہ، ترکی میں احتجاجی مظاہرے

فلسطینیوں پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں امریکا، برطانیہ اور ترکی میں احتجاجی مارچ اور مظاہرے کیے گئے۔مقبوضہ فلسطینی علاقے میں تشدد بڑھنے پر سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ترجمان اقوام متحدہ کے مطابق فلسطین میں کشیدگی دور کرنے کے لیے اقوام متحدہ ہنگامی طور پر کام کر رہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی سیکورٹی فورسز کو زیادہ سے زیادہ پابندی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔فلسطین صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس کل پھرطلب کرلیا گیا، یورپی پارلیمنٹ نے اسرائیل سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یو این کوآرڈینیٹر برائے مشرق وسطیٰ امن عمل کاکہنا ہے کہ فریقین کے رہنماوں کو کشیدگی کم کرنے کی ذمہ داری اٹھانی ہوگی۔خبرایجنسی ذرائع کے مطابق عرب لیگ کی جانب سے غزہ پٹی پر اسرائیلی فضائی حملوں کی مذمت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ غزہ میں بڑھتے ہوئے تشدد کو روکنے کے لیے عالمی برادری فوری اقدامات کرےامریکی وزیرخارجہ بلنکن نے اسرائیلی ہم منصب کوٹیلی فون کرکے کشیدگی ختم کرنےکا پیغام دیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago