عالمی

گوگل کے سی ای او سندر پچائی کو ہندوستان نے سپرد کیا پدم بھوشن ایوارڈ

واشنگٹن،3 دسمبر (انڈیا نیریٹو)

امریکہ میں ہندوستان کے سفیر ترنجیت سنگھ سندھو نے سان فرانسسکو میں گوگل اور الفابیٹ کے سی ای او سندر پچائی کو ملک کے اعلیٰ ترین شہری اعزازات میں سے ایک پدم بھوشن میڈل پیش کیا۔ سندھو نے کہا ہے کہ پچائی کو پدم بھوشن سپرد کرکے انہیں خوشی ہوئی۔ مدورے سے ماؤنٹین ویو تک ان کا متاثر کن سفر ہندوستان اور امریکہ کے اقتصادی اور تکنیکی تعلقات کو مضبوط کرتا ہے۔

پچائی نے کہا کہ وہ اس اعزاز کے لیے حکومت ہند اور ہندوستانی عوام کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ گوگل اور ہندوستان کے درمیان عظیم شراکت داری جاری رہے گی۔ سفیر ترنجیت سنگھ سندھو سے ایوارڈ قبول کرتے ہوئے پچائی نے کہا کہ انہیں ہندوستان پر فخر ہے۔

پچائی نے کہا کہ تکنیکی تبدیلی کی تیز رفتاری کا مشاہدہ کرنے کے لیے کئی بار ہندوستان واپس آنا حیرت انگیز رہا ہے۔ ڈیجیٹل ادائیگیوں سے لے کر وائس ٹیکنالوجی تک، ہندوستان میں کی گئی اختراعات دنیا بھر کے لوگوں کو فائدہ پہنچا رہی ہیں۔

پچائی نے کہا کہ کاروبار ڈیجیٹل تبدیلی کے مواقع سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ پچائی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا ڈیجیٹل انڈیا ویژن یقینی طور پر ایک عمل انگیز ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago