ماسکو، 3 دسمبر (انڈیا نیریٹو)
روس کے صدر ولادیمیر پوتن یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے مشروط مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ یہ بات صدر کے کریملن دفتر نے کہی ہے۔
ساتھ ہی روس نے یوکرین سے افواج کے انخلاء کی شرط کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شرط پر مذاکرات قابل قبول نہیں۔ روس کا یہ ردعمل امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے پوتن کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی خواہش کے اظہار کے بعد سامنے آیا ہے۔ کریملن کے دفتر نے کہا ہے کہ اس کے لیے مغربی ممالک کو روس کے کچھ مطالبات ماننے ہوں گے۔
قابل ذکر ہے کہ بائیڈن نے کہا تھا کہ وہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے صدر پوتن کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ فرانس کے دورے پر آئے صدر ایمینوئل میکرون سے بات چیت کے بعد امریکی صدر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں پوتن کے ساتھ بات چیت کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…