Categories: عالمی

یونان ہمارے خلاف دہشت گرد عناصر کو سپورٹ کر رہا ہے: ترکی

یونان ہمارے خلاف دہشت گرد عناصر کو سپورٹ کر رہا ہے: ترکی

انقرہ،10اپریل(انڈیا نیرٹیو)

ترکی کے ایوان صدارت میں محکمہ رابطہ کے سربراہ فخر الدین الطون کا کہنا ہے کہ یونان دہشت گرد تنظیموں جن میں کردستان ورکرز پارٹی پی کے کے شامل ہے ، انہیں ٹھکانا اور معاونت فراہم کر رہا ہے۔ہفتے کے روز اپنی ٹویٹ میں الطون نے واضح کیا کہ ایسے دہشت گرد ہیں جو یونان میں پناہ گزینوں کے نام پر موجود کیمپ میں روپوش ہیں۔ یہ لوگ ترکی کے خلاف خود کش کارروائیوں اور دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ وہ بھی ایسے وقت میں جب کہ یونان نے حقیقی پناہ گزینوں کو بحر ایجہ میں مرنے کے لیے چھوڑا ہوا ہے۔

الطون کے مطابق اب وقت آ گیا ہے کہ یونان کا تحفظ اور مامونیت ختم کی جائے۔ترک عہدے دار نے اپنی پوسٹ کے ساتھ ایک وڈیو بھی منسلک کی ہے۔ وڈیو کا دورانیہ 3 منٹ ہے۔ اس میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف ترکی کی کوششوں کو واضح کیا گیا ہے۔وڈیو کلپ میں اس امر پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ بعض ممالک ان دہشت گرد جماعتوں کی مدد کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ترکی ان جماعتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہا ہے۔وڈیو میں انقرہ کی جانب سے نیٹو اتحاد کے رکن ممالک سے کی گئی اپیل کا بھی حوالہ دیا گیا۔ اپیل میں پڑوسی ملک یونان سمیت رکن ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف ترکی کی جانب سے جاری تمام کوششوں کو سپورٹ کریں۔

چند روز قبل یونان کی فوج کے چیف آف اسٹاف قسطنطینوس فلورس نے کہا تھا کہ ترکی کی اشتعال انگیز حرکتوں سے خطہ عدم استحکام سے دوچار ہو رہا ہے۔ یہ بیان ترکی کے دو بحری جہازوں کی جانب سے مہاجرین (غیر قانونی) کی کشتیوں کو زبردستی یونان کے علاقائی پانی میں دھکیل دیے جانے کے بعد سامنے آیا۔اسی طرح کچھ عرصہ قبل یونان کی وزارت ہجرت نے الزام عائد کیا تھا کہ ترکی بحر ایجہ میں جارحیت کا سبب بن رہا ہے۔ اس سلسلے میں ترکی خطرناک نوعیت کی مشقیں انجام دے رہا ہے اور مہاجرین کو اس بات پر حوصلہ دے رہا ہے کہ وہ یونان کا رخ کریں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago