جنوبی کشمیرمیں دہشت پسندوں اور پولیس و فورسز کے مابین گولیوں کاتبادلہ

جنوبی کشمیرمیں دہشت پسندوں اور پولیس و فورسز کے مابین گولیوں کاتبادلہ

دو علاقوں میں دہشت پسندوں کے خلاف آپریشن بڑے پیمانے پرشروع کردیاگیا :آ ئی جی کشمیر

سری نگر۔10اپریل( انڈیا نیرٹیو)

کشمیرکے شوپیاں او رنو بُگ ترال میں پولیس وفورسز اور دہشت پسندوں کے مابین جھڑپوں کے دوران مبینہ طور پرانصارالغزوۃالہند کے چیف کمانڈر سمیت سات دہشت پسندوں کے جان بحق ہونے کے بعد ہڑی پورہ کولگام اورسمتھن بجبہاڑہ میں آج دہشت پسندوں اور پولیس وفورسز کے مابین گولیاں چلنے کے بعد آمنے سامنے کی لڑائی شروع۔ پولیس وفورسز نے دونوں علاقوں میں محاصرہ تنگ کرتے ہوئے جوابی کارروائی شروع کی، آخری اطلاعات موصول ہونے تک فریقین کے درمیان گولیوں کاتبادلہ جاری تھا۔

نمائندے کے مطابق کشمیر میں دہشت پسندوں اور پولیس و فورسز کے مابین جھڑپوں کاسلسلہ جاری ہے ۔ 34راشٹریہ رائفلز سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس کومصدقہ اطلاع ملی تھی، کہ ہڑی پورہ کولگا م کے علاقے میں دہشت پسند چھپے بیٹھے ہیں۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس و فورسز نے علاقے کامحاصرہ کیا،اور تلاشی کارروائی شرو ع کی جسکے دوران ایک رہائشی مکان میں چھپے بیٹھے دہشت پسندوں نے پولیس فورسز پر گولیاں چلائیں، پولیس وفورسز نے مزیدکمک طلب کرکے محاصرہ تنگ کیا،اور جوابی کارروائی شروع کی۔

ادھرسمتھن بجبہاڑہ میں بھی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس فورسز نے علاقے کامحاصرہ کیا،اور گھرگھر تلاشی شرو ع کی جس کے دوران علاقے میں چھپے بیٹھے دہشت پسندو ں نے پولیس وفورسز گولیاں چلائی پولیس وفورسز نے بھی گولیاں چلائی اور فریقین کے درمیاں دو بدو لڑائی شروع ہوئی۔

ادھر آ ئی جی کشمیر وجئے کمار نے ا س با ت کی تصدیق کی کہ سمتھن بجبہاڑہ اور ہڑی پورہ کولگام میں دہشت پسند چھپے بیٹھے ہیں، پولیس وفورسز نے ان علاقوں کومحاصرے میں لے لیاہے، اور دہشت پسندوں سے نمٹنے کے لیے پولیس وفورسز نے کارروائی شرو ع کی۔آ ئی جی کے مطابق قسمتھن اور ہڑی پورہ کولگام میں چار سے پانچ دہشت پسند چھپے بیٹھے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago