Categories: عالمی

خلیج اور ترکی کی سلامتی لازم وملزوم :سعودی عرب سے تعلقات بہتر کرنے کے لیے کام کررہے ہیں، 2017کے بعد اپنے پہلے سعودی عرب کے دورے پر پہنچے اردوغان کا شاندار استقبال

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ریاض،29اپریل(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سعودی عرب کے دورے کے دوران خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ترک صدر رجب طیب اردوغان کا استقبال کیا۔ اس موقعے پرگفتگو اور ٹویٹر پر متعدد ٹویٹس میں ترک صدر نے اپنے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے بات کی ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کا ملک سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔یہ کہ ترکی کی سلامتی اور استحکام۔ خلیج کی کی سلامتی اور استحکام کا حصہ ہے۔سعودی پریس ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ شاہ سلمان نے جمعرات کی شام جدہ کے السلام محل میں ترک صدر کا استقبال کیا۔ اس موقعے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی موجود تھے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ایجنسی نے مزید بتایا کہ ترک صدر کے لیے باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، جہاں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ اس کے بعد شاہ سلمان ترک صدر کے ہمراہ شاہی دربار کے مرکزی استقبالیہ ہال میں گئے۔شاہ سلمان نے اردغان اور ان کے ساتھ آنے والے وفد کا مملکت میں خیرمقدم کیا جب کہ ترک صدر نے مملکت کا دورہ کرنے اور شاہ سلمان اور ولی عہد سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔بعد ازاں سعودی ولی عہد نے جدہ کے پیس پیلس میں ترک صدر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے سعودی عرب۔ ترک تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں میں ترقی دینے کے مواقع کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ دونوں رہ نماؤں کے درمیان خطے کی تازہ ترین صورت حال، علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفتوں اور کوششوں کا بھی جائزہ لیا۔اپنے دورہ سعودی عرب کے بارے میں ترک صدر نے ٹویٹر پربھی متعدد ٹویٹس کیں۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ان کا ملک سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں ایک نئے دور کے آغاز کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خلیج کی سلامتی ترکی کی سلامتی کے مترادف ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انقرہ ریاض کے ساتھ ہر قسم کے سیاسی، فوجی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاض کے ساتھ صحت، توانائی، فوڈ سیکیورٹی، زرعی ٹیکنالوجی، دفاعی صنعت اور مالیات کے شعبوں میں تعاون میں اضافہ ہو گا۔اردغان نے مزید کہا کہ "ماضی کے مقابلے میں بہتر سطح پر تعلقات کو بڑھانے کے لیے اعتماد سازی کے اقدامات کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان قابل تجدید اورشفاف توانائی کی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ہمیں دونوں ممالک میں امکانات نظر آتے ہیں۔ترک صدر کا کہا تھا کہ ہم ہر موقع پر اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ہم خلیجی خطے میں اپنے بھائیوں کے استحکام اور سلامتی کو اسی طرح اہمیت دیتے ہیں جس طرح ہم اپنے استحکام اور سلامتی کو اہمیت دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا: "ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہیں۔ ہم دہشت گردی کے خلاف خطے کے ممالک کے ساتھ مل کر اقدامات اور تعاون کو اہمیت دیتے ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago