Categories: عالمی

مسجد نبویﷺ میں پاکستانی وزیراعظم کے خلاف چور چور کے نعرے بازی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مدینہ منورہ،29اپریل(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پاکستان میں اقتدار کی تبدیلی کا اثر اب دوسرے ممالک میں بھی دکھائی دے رہا ہے۔سیاسی مخالفت کے جنون میں مذہبی تقدس کی پامالی کردی گئی، مسجد نبویﷺ کی زیارت کے موقع پروہاں موجود پاکستانیوں نے پاکستانی وزیراعظم اور ان کی کابینہ اراکین کیخلاف نعرے بازی کرنے لگے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نفرت، تعصب اور گمراہی کی دلدل میں دھنسے یہ بدقسمت دربارِ نبویﷺکے آداب بْھلا بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 27 رمضان کی مقدس شب اس وڈیو کو طنزیہ یا فخریہ پوسٹ کرنے والے بھی یقیناً اس گناہِ عظیم میں برابر کے حصے دار ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وفاقی وزیر برائے بحری امور فیصل سبزواری نے کہا کہ قائداعظم کے مزار پر نعرے لگانے پر کیپٹن صفدر کو مطعون کرنے والے اللّٰہ کے آخری نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے روضے، مسجد نبویﷺ میں سیاسی نعرے بازی پر خوشیاں منارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رمضان کے آخری دنوں میں مسجد نبویﷺ کے تقدس کو بھی خاطر میں نہ لینے والوں سمیت تمام پاکستانیوں کے ساتھ خدا رحم فرمائے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago