Categories: عالمی

گوردوارہ کرتارپور صاحب میں خاتون کی ماڈلنگ پرجانچ شروع ، کیا ہے معاملہ؟

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
لاہور، 30 نومبر (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کرتار پور کے گوردوارہ دربار صاحب میں کپڑوں کے برانڈ کے لیے بغیر سرڈھکے فوٹو شوٹ کے لیے لاہور کی ایک ماڈل کے خلاف جانچ کی جارہی ہے۔ پیر کو پاکستان پولیس کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔ہندوستانی سکھ صحافی رویندر سنگھ نے بھی اپنی ٹوئٹ میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے معاملے کو کمیونٹی کی بے عزتی قرار دیا تھا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
رویندر سنگھ نے ٹویٹ کیا کہ لاہور کی ایک خاتون نے پاکستان کے کرتارپور صاحب میں گوردوارہ سری دربار صاحب کے احاطے میں خواتین لباس کیلئے بنا سر ڈھکیماڈلنگکرکے سکھوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ گورودوارہ میں سر ڈھانپنا لازمی ہے۔ اسے مقدس مقام کا احترام ظاہر کرنے کا ایک طریقہ سمجھا جاتا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تنقید کے بعد ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ پنجاب پولیس کے ترجمان نے ٹویٹ کیا کہ واقعے سے متعلق تمام پہلوؤں کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ متعلقہ برانڈ اور ماڈل کے خلاف بھی تحقیقات کی جائیں گی۔ ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago