Urdu News

گوردوارہ کرتارپور صاحب میں خاتون کی ماڈلنگ پرجانچ شروع ، کیا ہے معاملہ؟

گوردوارہ کرتارپور صاحب میں خاتون کی ماڈلنگ پرجانچ شروع

لاہور، 30 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

کرتار پور کے گوردوارہ دربار صاحب میں کپڑوں کے برانڈ کے لیے بغیر سرڈھکے فوٹو شوٹ کے لیے لاہور کی ایک ماڈل کے خلاف جانچ کی جارہی ہے۔ پیر کو پاکستان پولیس کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔ہندوستانی سکھ صحافی رویندر سنگھ نے بھی اپنی ٹوئٹ میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے معاملے کو کمیونٹی کی بے عزتی قرار دیا تھا۔

رویندر سنگھ نے ٹویٹ کیا کہ لاہور کی ایک خاتون نے پاکستان کے کرتارپور صاحب میں گوردوارہ سری دربار صاحب کے احاطے میں خواتین لباس کیلئے بنا سر ڈھکیماڈلنگکرکے سکھوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ گورودوارہ میں سر ڈھانپنا لازمی ہے۔ اسے مقدس مقام کا احترام ظاہر کرنے کا ایک طریقہ سمجھا جاتا ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تنقید کے بعد ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ پنجاب پولیس کے ترجمان نے ٹویٹ کیا کہ واقعے سے متعلق تمام پہلوؤں کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ متعلقہ برانڈ اور ماڈل کے خلاف بھی تحقیقات کی جائیں گی۔ ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Recommended