Categories: عالمی

سعودی عرب میں کورونا وبا کے بعد پہلے غیر ملکی حاجیوں کی آمد

ریاض،05جون(انڈیا نیرٹیو)

سعودی حکام نے گزشتہ روز غیر ملکی حاجیوں کے پہلے وفد کا استقبال کیا۔ حاجیوں کا یہ وفد کرونا وبا کی پابندیوں اٹھائے جانے کے بعد حج کے لئے آنے والا پہلا غیر ملکی گروپ ہے۔ سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی کے مطابق انڈونیشیا کے حاجیوں کا یہ گروپ مدینہ میں لینڈ کیا ہے اور اسے آنے والے دنوں میں مکہ چلے جائیں گے جہاں اگلے ماہ حج کی ادائیگی کریں گے۔

وزارت حج کے ایک عہدیدار محمد البجاوی نے الاخباریہ چینل سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے اس سال انڈونیشیا کے حاجیوں کے وفد کا استقبال کیا ہے اور ملائیشیا اور بھارت سے حاجیوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔انہوں نے سعودی عرب کی جانب سے تیاریوں میں مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم کرونا کے سبب دو سالہ وقفے کے بعد اللہ کے مہمانوں کا استقبال کرنے پر بہت خوش ہیں۔

کرونا سے قبل سنہ 2019 میں تقریبا 25 لاکھ افراد نے حج کی ادائیگی کی سعادت حاصل کی تھی۔مگر کرونا کے سبب 2020 میں سعودی حکام نے اعلان کیا کہ صرف ایک ہزار افراد کو حج کی اجازت دی جائے گی۔ اس کے بعد اگلے سال یعنی 2021 میں سعودی عرب کے رہائشی اور مقیمین میں سے 60 ہزار ویکسین یافتہ افراد کو لاٹری کے ذریعے سے حج کے لئے چنا گیا۔اس سے پہلے ماہ اپریل میں سعودی حکومت نے رواں سال کی حج پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اندرون اور بیرون ملک سے دس لاکھ افراد کو حج کی اجازت دی جائے گی۔

اس سال حج کی اجازت صرف ان افراد کو دی گئی ہے جن کی عمر 65 سال سے کم ہے اور وہ کرونا کی تمام ویکسینز لگوا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ حاجیوں کو سفر سے تین دن قبل کا منفی کرونا ٹیسٹ جمع کروانا لازمی ہوگا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago