Categories: عالمی

پاکستان میں زبردست بارش اور لینڈ سلائیڈ سے مچی تباہی، اب تک 17 افراد ہلاک

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 اسلام آباد،13ستمبر(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پاکستان کے شمال مغربی حصے میں اس وقت بارش اور لینڈ سلائیڈ کے سبب کافی تباہی مچ رہی ہے۔ اس کے سبب کم از کم 17 لوگوں کی موت ہوگئی ہے، جبکہ 100 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔تور گھارضلع میں کئی گھر منہدم ہوگئے ہیں، جس کے ملبے سے 11 افراد کی لاش نکالی جاچکی ہیں۔ پولیس افسر محمد نواز نے 11 لاشیں ملنے کی تصدیق کی ہے۔ افسر نے بتایا کہ راحتی اور بچاو کاموں میں مصروف ملازمین ملبے میں دیگر افراد کی تلاش کر رہے ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈ سے ایک جوڑے اور ان کے بچے کی موت ہوگئی ہے۔ پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے افسران نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں راحتی ملازمین کی ٹیمیں بھیجی گئی ہیں، لیکن پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے پریشانی آرہی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 افسران نے بتایا کہ موسلا دھار بارش کے سبب لوور دیر، شانگلا، چترالا اور مردن اضلاع سمیت کئی علاقوں میں اچانک سیلاب آگیا، سڑکوں پر جام لگ گیا اور لوگوں کی موت بھی ہوئی ہے۔ بھاری لینڈ سلائیڈ کے سبب بند شاہراہ کارا کورم ہائی وے کو کئی گھنٹوں کے بعد ٹریفک کے لئے پھر سے کھولا گیا۔ حالانکہ گلگت – بالسٹان اور خیبر پختونخوا کے درمیان یاترا کرنے والے کئی لوگ کئی گھنٹوں تک پھنسے رہے۔ پاکستان میں مانسون کا موسم ستمبر کے وسط تک رہتا ہے اور ہر سال یہی صورتحال دیکھنے کو ملتی ہے۔ اس سال جولائی میں پاکستان کے شمال مشرقی خیبر پختونخوا صوبہ میں ہوئی بھاری بارش کے دوران اس سے متعلق الگ الگ حادثات میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور 26 زخمی ہوئے تھے۔اس صوبہ کے کوہاٹ اور نچلے اضلاع میں گھروں کی چھت گرنے اور اچانک آئے سیلاب میں سب سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے۔ سال 2019 میں بھی پاکستان میں بھاری بارش نے خوب قہر برپا کیا تھا۔ تب کم از کم 161 لوگوں کی موت ہوگئی تھی اور 137 لوگ زخمی ہوئے تھے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago