Urdu News

پاکستان میں زبردست بارش اور لینڈ سلائیڈ سے مچی تباہی، اب تک 17 افراد ہلاک

پاکستان میں زبردست بارش اور لینڈ سلائیڈ سے مچی تباہی، اب تک 17 افراد ہلاک

 اسلام آباد،13ستمبر(انڈیا نیرٹیو)

پاکستان کے شمال مغربی حصے میں اس وقت بارش اور لینڈ سلائیڈ کے سبب کافی تباہی مچ رہی ہے۔ اس کے سبب کم از کم 17 لوگوں کی موت ہوگئی ہے، جبکہ 100 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔تور گھارضلع میں کئی گھر منہدم ہوگئے ہیں، جس کے ملبے سے 11 افراد کی لاش نکالی جاچکی ہیں۔ پولیس افسر محمد نواز نے 11 لاشیں ملنے کی تصدیق کی ہے۔ افسر نے بتایا کہ راحتی اور بچاو کاموں میں مصروف ملازمین ملبے میں دیگر افراد کی تلاش کر رہے ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈ سے ایک جوڑے اور ان کے بچے کی موت ہوگئی ہے۔ پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے افسران نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں راحتی ملازمین کی ٹیمیں بھیجی گئی ہیں، لیکن پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے پریشانی آرہی ہے۔

 افسران نے بتایا کہ موسلا دھار بارش کے سبب لوور دیر، شانگلا، چترالا اور مردن اضلاع سمیت کئی علاقوں میں اچانک سیلاب آگیا، سڑکوں پر جام لگ گیا اور لوگوں کی موت بھی ہوئی ہے۔ بھاری لینڈ سلائیڈ کے سبب بند شاہراہ کارا کورم ہائی وے کو کئی گھنٹوں کے بعد ٹریفک کے لئے پھر سے کھولا گیا۔ حالانکہ گلگت – بالسٹان اور خیبر پختونخوا کے درمیان یاترا کرنے والے کئی لوگ کئی گھنٹوں تک پھنسے رہے۔ پاکستان میں مانسون کا موسم ستمبر کے وسط تک رہتا ہے اور ہر سال یہی صورتحال دیکھنے کو ملتی ہے۔ اس سال جولائی میں پاکستان کے شمال مشرقی خیبر پختونخوا صوبہ میں ہوئی بھاری بارش کے دوران اس سے متعلق الگ الگ حادثات میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور 26 زخمی ہوئے تھے۔اس صوبہ کے کوہاٹ اور نچلے اضلاع میں گھروں کی چھت گرنے اور اچانک آئے سیلاب میں سب سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے۔ سال 2019 میں بھی پاکستان میں بھاری بارش نے خوب قہر برپا کیا تھا۔ تب کم از کم 161 لوگوں کی موت ہوگئی تھی اور 137 لوگ زخمی ہوئے تھے۔

Recommended