Categories: عالمی

ہینلے انڈیکس نے پاکستان کے پاسپورٹ کو دنیا میں چوتھا بدترین پاسپورٹ قراردیا

اسلام آباد، 21؍جولائی

ہینلے پاسپورٹ انڈیکس جو دنیا کے تمام 199 پاسپورٹوں کی درجہ بندی کرتا ہے، نے پاکستانی پاسپورٹ کو دنیا کا چوتھا بدترین پاسپورٹ قرار دیا ہے۔ پاکستان کی  میڈیا رپورٹ کے مطابق، نئی جاری کردہ رینکنگ میں، پاکستان کو تنازعات سے تباہ حال شام، عراق اور افغانستان سے صرف اونچا رکھا گیا ہے۔

افغان پاسپورٹ رکھنے والے صرف 27 مقامات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، جس پاسپورٹ کا ویزا فری سکور سب سے کم ہے۔دوسرے نچلے درجے کے ممالک میں، عراقی پاسپورٹ رکھنے والے محض 29 ممالک اور شامی پاسپورٹ کے حامل افراد کی تعداد 30 تک ممالک  تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی ہینلے انڈیکس نے پاکستانی پاسپورٹ کو اسی درجہ بندی میں رکھا تھا، جس نے 2022 کے ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق صرف 32 مقامات تک رسائی فراہم کی تھی۔ ٹاپ پوزیشن جاپان نے حاصل کی، ملک کا پاسپورٹ اس کے حاملین کو 193 مقامات تک رسائی فراہم کرتا ہے۔  اس کے بعد سنگاپور اور جنوبی کوریا ہیں، جن کے پاسپورٹ 192 ممالک تک رسائی فراہم کرتے ہیں، اس کے بعد جرمنی اور اسپین ہیں، جن کے پاسپورٹ کا ویزہ فری سکور 190 ہے۔ دوسرے اعلی درجے کے ممالک میں زیادہ تر یورپی ممالک، امریکہ اور برطانیہ شامل ہیں۔

ایشیا کے دیگر ممالک میں ماریشس اور تاجکستان کے ساتھ ہندوستان 87 ویں نمبر پر ہے جس کے پاسپورٹ سے 67 ممالک تک رسائی حاصل کی گئی ہے۔ چین بولیویا کے ساتھ 69 ویں نمبر پر ہے، ان کا ہر پاسپورٹ 80 مقامات تک رسائی کی اجازت دیتا ہے۔ جہاں تک بنگلہ دیش کا تعلق ہے، وہ 104 ویں پوزیشن پر ہے- اس کے پاسپورٹ ہولڈرز کو 41 ممالک تک رسائی حاصل ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago