Categories: عالمی

حزب اللہ فرانس میں اپنا جال بن رہی ہے : رپورٹ

ایسا نظر آتا ہے کہ لبنانی ملیشیا حزب اللہ کی فرانس میں سرگرمیوں کا دائرہ وسیع ہوتا جا رہا ہے۔ یہ سرگرمیاں محض افکار و نظریات کی منتقلی تک محدود نہیں رہیں بلکہ زیادہ خطرناک شعبوں تک پھیل چکی ہیں۔فرانسیسی جریدے لوبوان نے ملک میں حزب اللہ کی سرگرمیوں کے متعلق اپنی تحقیقی رپورٹ شائع کی ہے۔ اس کا عنوان ہے "حزب اللہ فرانس میں اپنا جال بن رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق لبنانی ملیشیا نظریات اور افکار فرانس میں درآمد کرنے کے ساتھ ساتھ گولہ بارود ذخیرہ کر رہی ہے اور منی لانڈرنگ بھی انجام دے رہی ہے۔جریدے کا کہنا ہے کہ مذکورہ معلومات کے تانے بانے اس وقت سامنے آئے جب امریکا نے فرانس سے مطالبہ کیا کہ وہ لبنانی باشندے مازن الاتات کو حوالے کرے۔ مازن پر حزب اللہ کے ایجنٹ ہونے کا الزام ہے۔لوبوان جریدے کے مطابق ایک لبنانی فرانسیسی نیٹ ورک پر الزام ہے کہ اس نے کولمبیا میں منشیات کی ٹولیوں کے واسطے منی لانڈرنگ کی۔

سال 2018ءمیں پیرس کی عدالت نے مازن الاتات سمیت 13 ملزمان کے خلاف دو سے نو سال تک کی جیل کی سزا سنائی۔اس نیٹ ورک کے ارکان نے یورپ میں منشیات کی اسمگلنگ کے ذریعے مالی رقوم اکٹھا کیں اور ان سے زیورات اور قیمتی گھڑیاں اور گاڑیں خرید لیں۔ بعد ازاں ان چیزوں کو دوبارہ لبنان میں یا پھر افریقا کے راستے فروخت کر دیا گیا ،،، اور پھر اپنا کمیشن لے کر منی لانڈرنگ کولمبیا واپس بھیج دی۔

بظاہر ایسا نظر آتا ہے کہ ان کارروائیوں کی 20% آمدنی حزب اللہ کے خزانوں میں پہنچ رہی تھی۔ تاہم انسداد منشیات کی ایجنسی نے خصوصی آپریشن کے ذریعے اس نیٹ ورک کو تحلیل کر دیا۔ جہاں تک یورپ سے بیروت رقوم کی منتقلی کا تعلق ہے تو تحقیقی رپورٹ کے مطابق یہ کام افراد کے ذریعے انجام پاتا ہے جو نقد مالی رقوم لے کر تجارتی طیاروں کے ذریعے سفر کرتے ہیں۔اس سلسلے میں الما انسٹی ٹیوٹ فار اسٹڈیز کی ڈائریکٹر ساریت زیفاہی کا کہنا ہے کہ گذشتہ سالوں کے دوران میں مشرق وسطی اور یورپ میں حزب اللہ کی قوت میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حزب اللہ اس عمل کو مخفی رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے مذہبی تنظیموں کا استعمال کیا جا سکتا ہے تا کہ حزب اللہ کا نام استعمال ہوئے بغیر مجرمانہ سرگرمیاں انجام دی جا سکیں۔ زیفاہی کے مطابق حزب اللہ تقریبا ایک دہائی سے بعض سرگرمیوں کے ذریعے اپنی فنڈنگ کر رہی ہے۔ یہ اقدام ایرانی کی جانب سے ہونے والی فنڈنگ کے ساتھ کیا گیا۔

اس میں فرانس کے میدان میں موجود مذہبی بلاک شامل ہے۔ اس کے لیے حزب اللہ سے منسلک مساجد اور ثقافتی مراکز استعمال ہوتے ہیں۔ فرانس کے شمال میں گراند سینت میں واقع الزہراءمرکز کے ڈائریکٹر یحیی قواسمی نے ایک روز بھی حزب اللہ کے لیے اپنی سپورٹ کو نہیں چھپایا۔ یہاں تک کہ اس کے وکیل نے بھی باور کرایا کہ "فرانسیسی عدلیہ اس کے موکل کو حزب اللہ سے رابطے کے الزام میں قصور وار قرار دے رہی ہے جو کہ دہشت گرد تنظیم شمار ہوتی ہے۔ تاہم قواسمی کے نزدیک یہ ایک مزاحمتی تحریک ہے"۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago