Categories: عالمی

کینیڈا میں گھرمیں آتشزدگی،7پاکستانی جاں بحق

ٹورنٹو،03جولائی (انڈیا نیرٹیو)

کینیڈا کے صوبے البرٹا میں گھر میں آگ لگنے سے 4 بچوں اور خواتین سمیت 7 پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے شہر چیسٹر میئر میں گھر میں آگ لگنے کا واقعہ رات کے وقت پیش آیا جب سب سو رہے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ا?گ لگنے کے بعد گھر کا ایک فرد آنکھ کھلنے پر ڈیڑھ سالہ بچے سمیت چار بچوں کو بچانے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے بتایا جاں بحق ہونے والے خاندان کا تعلق پاکستان سے ہے جبکہ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ یہ واقعہ کسی مجرمانہ فعل کا نتیجہ نہیں ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق آتشزدگی میں جاں بحق ہونے والے خاندان کا تعلق پاکستان کے شہر کراچی سے ہے۔

جاں بحق ہونے والے افراد میں سے دو کی شناخت رافعہ راشد اور امجد کمال کے نام سے ہوئی ہے۔دوسری جانب واقعے میں جاں بحق ہونے والے دیگر افراد میں 4 بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہے۔پولیس نے بتایا کہ آتشزدگی کے واقعے میں 5 افراد محفوظ رہے جن میں 4 بچے شامل ہیں۔

کینیڈا میں گرمی کی شدت سے 719 افراد ہلاک

کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں گرمی کی شدید لہر برقرار ہے، ایک ہفتے کے دوران گرمی سے ہلاک افراد کی تعداد 719 ہوگئی۔خبر ایجنسی کے مطابق برٹش کولمبیا میں گرمی کی شدت سے جمعہ سے اب تک 719 اچانک اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔ اس کے علاوہ امریکا کی 2 ریاستوں میں غیر معمولی گرمی کی لہر کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 100 تک پہنچ گئی۔امریکی ریاست اوریگن میں گرمی کی شدت کی وجہ سے جمعہ سے اب تک 63 اور ریاست واشنگٹن میں 20 اموات ہوئی ہیں۔دیگر اموات ریاست واشنگٹن میں ہوئی ہیں جہاں منگل کو درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ماہرین نے شدید گرمی کی لہر کی وجہ موسمیاتی تبدیلی کو قرار دیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago