Categories: عالمی

جوبائیڈن نے امریکہ میں روس سے تیل کی تمام درآمدات پر کی پابندی عائد، دنیا کے لیے کتنا مشکل ہوگا روسی تیل اور گیس سے کنارہ کشی؟

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
واشنگٹن،09مارچ(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
امریکی صدر جو بائیڈن نے روس سے تیل کی تمام درآمدات پر پابندی عایدکردی ہے۔انھوں نے امریکیوں کو خبردارکیا ہے کہ اس اقدام کے نتیجے میں انھیں نقصان اٹھانا پڑے گا۔ انھوں نے منگل کے روز اپنے اعلان میں کہا ہے کہ ”امریکا روس کی معیشت کی اہم شریان کو نشانہ بنارہا ہے اورہم روسی تیل،گیس اور توانائی کی تمام درآمدات پر پابندی عاید کر رہے ہیں“۔جوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس سے اپنے خطاب میں کہا کہ ”اس کا مطلب یہ ہے،روسی تیل اب امریکی بندرگاہوں پر قابل قبول نہیں رہے گا اور امریکی عوام روسی صدر ولادی میرپوتین کوایک اور زبردست دھچکا پہنچائیں گے“۔انھوں نے بتایا کہ ”یہ اقدام اتحادیوں کے ساتھ ”قریبی مشاورت“سے کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ”امریکا تمام یورپ کے مقابلے میں اندرون ملک کہیں زیادہ تیل پیدا کرتا ہے۔ہم توانائی کے خالص برآمد کنندگان ہیں، لہٰذا ہم یہ قدم اس وقت اٹھاسکتے ہیں جب دوسرے ایسا نہیں کرسکتے ہیں“۔امریکی صدر کیاس اعلان سے چندے قبل برطانیہ نے کہا ہے کہ وہ سال کے آخرتک روس سے تیل اور تیل کی مصنوعات کی درآمدات کومرحلہ وار ختم کر دے گا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
امریکا کی جانب سے روس کی تیل کی درآمد پر پابندی کے فیصلے پر یورپی ممالک نے کہا ہے کہ وہ روس پر انحصار کو کم کریں گے، لیکن انرجی کی ضروریات اور معیشت کو سامنے رکھتے ہوئے ایسا کرنے میں وقت لگے گا۔واضح رہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد دیگر پابندیوں کے علاوہ امریکی صدر جو بائیڈن نے روس سے تیل کی درآمد پر بھی پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔پابندی کا اعلان کرتے ہوئے امریکی صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ پابندی میں روسی تیل، گیس اور توانائی کی درآمدات شامل ہیں۔بائیڈن کا کہنا ہے کہ پابندی کا فیصلہ اتحادیوں سے قریبی مشاورت کے بعد روسی تیل درآمدات پر کیا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روسی تیل درآمدات پر پابندی سے امریکی تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago