عالمی

پاکستان بھارت میں خالصتانیوں کے ذریعے بڑی سازش کا کیسے کر رہا ہے پلان؟

بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے مطابق پاکستان کی آئی ایس آئی پنجاب سمیت ملک میں بدامنی پھیلانے کے لیے کینیڈا کو اڈے کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ پنجاب کی ٹارگٹ کلنگ خالصتانیوں اور کینیڈا میں بیٹھے غنڈوں کی مدد سے کی جا رہی ہے۔

بھارت مسلسل کینیڈا کی حکومت سے خالصتانی تنظیموں کے ساتھ ساتھ ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہا ہے لیکن کینیڈین حکومت اس معاملے میں ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے۔

اس بیچ خالصتان پر پاکستان کی سازش کے بارے میں بڑا انکشاف ہوا ہے۔ خفیہ اداروں سے ملنے والی معلومات کے مطابق پاکستان دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم خالصتانی حامیوں کے ذریعے پنجاب کو بھارت سے الگ کرنے کی سازش میں مصروف ہے۔

پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے پاکستان کے شہر لاہور میں خالصتانی دہشت گردوں کے ساتھ کئی ملاقاتیں کی ہیں۔ پاکستان دنیا بھر میں موجود اپنے سفارت خانوں اور ہائی کمیشنوں کے ذریعے خالصتانی حامیوں اور دہشت گردوں کی مدد کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں فنڈنگ اور ہتھیار بھی فراہم کر رہا ہے، تاکہ ہندوستان میں بدامنی پھیلائی جا سکے۔

زی میڈیا کے پاس موجود خصوصی دستاویزات سے انکشاف ہوا ہے کہ خالصتانی تنظیموں کی جانب سے سینکڑوں جعلی ٹوئٹر ہینڈل بنائے گئے ہیں، جن کے ذریعے خالصتان ریفرنڈم کی سازش رچی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر خالصتان کی حمایت کرنے والے 1450 گھوسٹ ٹویٹر اکاؤنٹس کے بارے میں معلومات ملی ہیں جن کے فالوورز صفر ہیں۔ سوشل میڈیا پر خالصتان سے متعلق ہیش ٹیگز کو ٹرینڈ کرنے کے لیے خالصتانی گروپ ایسے گھوسٹ ٹویٹر اکاؤنٹس کی مدد لیتے ہیں۔

یہی نہیں، گزشتہ ماہ 10 ستمبر سے 10 اکتوبر کے درمیان خالصتان ریفرنڈم کی حمایت میں 29032 ٹویٹس کیے گئے، جنہیں دنیا بھر میں 7826 افراد نے ری ٹویٹ کیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago