برسلز (بیلجیم)، 10 دسمبر (انڈیا نیریٹو)
انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے ) کی تازہ رپورٹ نے دنیا بھر کے صحافیوں کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔ آئی ایف جے کی اس رپورٹ کے مطابق اس سال دنیا بھر میں اب تک 67 صحافی اور میڈیا پرسنز مارے جا چکے ہیں۔ گزشتہ سال یہ تعداد 47 تھی۔
اس رپورٹ کے مطابق یوکرین -روس جنگ، ہیتی میں عدم استحکام اور میکسیکو میں جرائم پیشہ گروہوں کے بڑھتے ہوئے تشدد نے 2022 میں کئی صحافیوں کی جان لی۔ دہشت گردی کے تشدد کا نشانہ بننے والے صحافیوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
فیڈریشن نے رپورٹ میں کہا ہے کہ میڈیا والوں پر دباو ڈالنے کے لیے انہیں جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے، صحافیوں پر مظالم کے سب سے زیادہ واقعات چین سمیت ہانگ کانگ، میانمار اور ترکی میں دیکھے گئے۔ گزشتہ سال کی رپورٹ میں 365 صحافیوں کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا تھا۔
صحافیوں کی تنظیم نے کہا کہ یوکرین میں جنگ کی کوریج کرنے والے میڈیا ورکرز اس سال کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں زیادہ مارے گئے ہیں۔ زیادہ تر یوکرینی صحافیوں کی موت ہوئی ہے۔ ان میں امریکی دستاویزی فلم ساز برینٹ ریناوڈ بھی شامل ہیں۔
آئی ایف جے اور میڈیا کے حقوق کے دیگر گروپوں نے مختلف ممالک کی حکومتوں سے صحافیوں اور آزاد صحافت کے تحفظ کے لیے مزید ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…