ریلوے ،مواصلات،الیکٹرانکس واطلاعاتی ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے کاشی تمل سنگمم تقریب کو یادگار بنانے کے لیے کاشی اور تمل ناڈو کے درمیان ایک نئی ٹرین سروس کاشی تمل سنگمم ایکسپریس کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے تمل ناڈو کے ان مندوبین سے بات چیت کی جنہیں کاشی تمل سنگمم میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ انہوں نے وارانسی جنکشن ریلوے اسٹیشن کے دوبارہ ترقی کے منصوبے کا بھی معائنہ کیا۔
جناب اشونی ویشنو نے آٹھویں بیچ کے مندوبین سے بات چیت کی۔ مندوبین نے اس ٹور میں اپنے تجربات کےبارےمیں بتایا اور یہ بتایا کہ ان کا کس طرح خیال رکھا گیا۔ انہوں نے ریلوے کی وزارت اور آئی آر سی ٹی سی ٹیم کی کوششوں کی ستائش کی جنہوں نے جنہوں نے اس تقریب کو کامیاب بنانے میں مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے لوگوں کے لوگوں سے تبادلہ خیال کرنے سے روایات، علم اور ثقافت کو ایک دوسرے کے قریب لایا جا سکے گا، جبکہ مشترکہ ورثے کی تفہیم پیدا ہوگی اور ان دونوں خطوں کے لوگوں کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سروس جلد شروع ہو جائے گی۔
ریلوے کے مرکزی وزیر نے وارانسی جنکشن ریلوے اسٹیشن کے دوبارہ ترقی کے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے مستقبل میں ٹریفک کے اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے اسٹیشن کی دوبارہ ترقی کی منصوبہ بندی کرنے کا مشورہ دیا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…