Categories: عالمی

امریکہ میں طوفان سے بھاری تباہی، 80 سے زیادہ افراد ہلاک

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
امریکہ کی پانچ ریاستوں میں رات بھر تباہی مچانے والے زبردست طوفان کی زد میں آنے سے کم از کم 80 افراد کی جانچ لی گئی ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے اسے تاریخ کے سب سے تباہ کن طوفانوں میں سے ایک قرار دیا۔ بائیڈن نے ٹی وی پر ایک تبصرہ میں کہا کہ یہ ایک سانحہ ہے اور ہم ابھی نہیں جانتے کہ کتنے لوگوں کی جان چلی گئی ہے۔ تلاش اور بچاؤکے افسران شہریوں اور ان کے گھروں اور تجارتی مقامات کے ملبے میں زندہ بچ گئے دیگر لوگوں کو تلاش کرنے میں مدد کر رہے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
رپورٹ کے مطابق صرف ریاست کینٹکی میں ہی 70 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ہلاک شدگان کی ایک بڑی تعداد ان لوگوں کی ہے جو موم بتی کے کارخانہ میں کام کرتے تھے۔ اس کے علاوہ 6 لوگ الی نوائے میں واقع ایمیزون کے گودام میں لقمہ اجل بن گئے، جہاں وہ رات کی شفٹ میں کرسمس کے پیش نظر آرڈر تیار کر رہے تھے۔کینٹکی کے گورنر اینڈی بیشیر نے کہا ”یہ کینٹکی کی تاریخ کا خراب ترین، سب سے خطرناک اور مہلک طوفان ہے۔“ انہوں نے کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ ہم 100 سے زیادہ لوگوں کو کھو دیں گے۔ گورنر نے کہا ”میں نے اپنی زندگی میں ایسی تباہی کبھی نہیں دیکھی۔ جس طرح کے مناظر سامنے آ رہے ہیں ان الفاظ میں بیان کرنا بھی میرے لئے بہت مشکل ہے۔“</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
گورنر نے کہا کہ میفیلڈ شہر میں ایک مومبتی کے کارخانے میں چھت گرنے سے بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کا ضیائع ہوا ہے۔ گورنر نے آدھی رات سے قبل ایمرجنسی کا اعلان کر دیا تھا۔ میفیلڈ کے میئر نے کہا کہ ویسٹ کینٹکی شہر نے بھاری تباہی کا سامنا کیا ہے۔ 10 ہزار لوگوں کے اس شہر میں سب سے زیادہ تباہی ہوئی ہے۔ تاریخی رہائش گاہیں اور دیگر عمارتیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئیں۔ درختوں کی شاخیں ٹوٹ گئیں اور کاریں کھوتیں میں پلٹی ہوئی نظر آئیں۔بیشیر نے کہا کہ طوفان کے وقت موم بتی کی فیکٹری میں تقریباً 110 لوگ کام کر رہے تھے اور اچانک اس کی چھت گر گئی۔ انہوں نے کہا کہ چالیس لوگوں کو بچا لیا گیا ہے، مزید کوئی شخص زندہ نکل آئے تو یہ ایک کرشمہ ہوگا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago