Categories: عالمی

اسرائیلی فوج کو ایران پر حملے کی تیاری مکمل کرنے کا حکم

اسرائیل نے امریکہ کو ایران پر حملے کی تاریخ پیش کر دی: سفارتی ذرائع

اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے امریکیوں کو بتایا کہ انہوں نے ایک آخری تاریخ مقرر کر دی ہے جس میں اسرائیلی فوج کو ایران پر حملے کی تیاری مکمل کرنے کی ضرورت پوری کرنے کو کہا گیا ہے۔ایک سینئر سفارتی ذریعے نے مزید کہا کہ اسرائیل نے ایران پرحملے سے متعلق اپنی تیاریوں کا اظہار جمعہ کے روز کیا تھا تاہم امریکا نے بینی گینٹز کی اس تجویز کو ویٹو نہیں کیااخبار ’یروشلم پوسٹ‘ کے مطابق بہ ظاہر امریکی حکام بھی اسرائیلی وزیر دفاع کے اس ممکنہ اقدام کے بارے میں خاموش دکھائی دیئے۔یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب گینٹز نے کل ہفتے کو انکشاف کیا کہ امریکا اور یورپی ممالک اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے۔ان کا اشارہ ویانا میں ایرانیوں کے ساتھ جوہری معاہدے کو بچانے کے حوالے سے بات چیت کی طرف تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ (امریکی اور یورپی) ویانا مذاکرات میں صبر کھو رہے ہیں۔ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ ایرانی کھیل رہے ہیں۔

بینی گینٹز نے واشنگٹن میں ملاقاتوں کے بعد فلوریڈا میں صحافیوں سے ملاقات اور گفتگو کے دوران انکشاف کیا کہ ایران جوہری ریاست بننے کے قریب ہے۔دریں اثنا اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے جنوبی سرحد پر جنگی منظر نامے کے مطابق اچانک مشقیں کی ہیں۔

گزشتہ روز گینٹز نے واشنگٹن میں تحقیقی اداروں کے سربراہان اور سینیر محققین کے سامنے اس بات پر زور دیا کہ ان کا ملک ہر ضروری چیز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران مشرق وسطیٰ کے ممالک پر حملہ کرنے کے لیے اپنے ملک کے مغرب میں اپنی طاقت بنا رہا ہے۔ خاص طورپر اسرائیل ایران کا ہدف ہوسکتا ہے۔انہوں نے اس طرح کی کسی بھی کوشش کے لیے تل ابیب کی تیاری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے شہریوں اور املاک کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ایران کے جوہری عزائم کو ناکام بنانے اور خطے میں ایرانی مداخلت روکنے کت کے لیے امریکا کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ تہران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے امریکی انتظامیہ کے عزم پر اعتماد ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago