عالمی

عمران خان کا آزادی مارچ شروع، حکومت نے میڈیا کوریج پر پابندی عائد کی

پاکستان میں فوج اور حکومت سے عمران خان کی لڑائی نازک موڑ پر

پاکستان میں فوج اور حکومت سے عمران خان کی لڑائی سنگین موڑ پر پہنچ گئی ہے۔ عمران خان نے لاہور سے اسلام آباد تک آزادی مارچ کا آغاز کر دیا ہے۔ شہباز شریف حکومت نے عمران کے مارچ کی کوریج پر پابندی عائد کردی ہے۔ ادھر پاکستانی فوج پر عمران خان کی پارٹی کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

عمران خان کے مارچ میں لوگوں کی بڑی تعداد کے جمع ہونے کے بعد پاکستان کی شہباز شریف حکومت بھی متحرک ہو گئی ہے۔ حکومت نے پہلے ہی مارچ کے اسلام آباد پہنچنے پر فوج تعینات کرنے کی وارننگ دے  رکھی  ہے، اب مارچ کی کوریج پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ مین اسٹریم میڈیا میں پابندی کے باوجود مارچ کی تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ کے ذریعے سوشل میڈیا پر منظر عام پر آرہی ہیں۔

آزادی مارچ شروع کرنے کے ساتھ ساتھ عمران خان کی پارٹی فوج کے خلاف بھی آوازبلند کررہی ہے۔ عمران کی پارٹی کے رکن اسمبلی اعظم خان سواتی نے آئی ایس آئی اور فوج پر بڑے الزامات عائد کئے  ہیں۔ انہیں 13 اکتوبر کو آرمی چیف جنرل باجوہ کے خلاف ٹویٹ کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

اب اعظم خان سواتی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دوران حراست  آئی ایس آئی کیمیجر جنرل فیصل اور سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر فہیم نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور شدید تکلیفیں دیں۔ انہوں نے معاملے کی گہرائی سے جانچ کرنے  اور ان دونوں کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago