Categories: عالمی

عمران خان نے ہندستان سے کی مذاکرات کی پیش کش

اسلام آباد،پاکستان(انڈیا نیرٹیو)

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ہندستان سے کشمیر کے مسئلہ کو حل کرنے کےلیے اور بحالی امن کےلیےمذاکرات کی پیش کش کی ہے۔عمران خان نے کہا ہے کہ اگر ہندستان تیار ہے تو وہ امن مذاکرات کےلیےدوقدم آگے بڑھنے کےلیے تیار ہیں۔یاد رہے کہ دو دن قبل ہی پاکستانی فوجی سربراہ جنرل قمر باجوہ بھی ایسی ہی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔

مگر ہندستان نے ہر بار کی طرح اس بات پرزور دیا کہ پہلے پاکستان سرحدپارکی دہشت گردی اورسرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو لگام لگائے تب ہی بات چیت کا ماحول سازگار بنے گا۔

عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ  ’’ اگر بھارت اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرادادوں کی روشنی میں تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل میں سنجیدگی دکھائے تو پاکستان امن کی خاطر دوقدم آگے بڑھنے کو تیار ہے۔ مگر امن و استحکام کی ہماری یہ خواہش کسی کو غلط فہمی میں ڈالے نہ ہی اسے ہماری کمزوری کی علامت شمار کیا جائے۔‘‘

On #KashmirSolidarityDay, I want to reiterate that Pakistan stands united & resolute with the Kashmiris in their legitimate struggle for self-determination, which has been reaffirmed by the international community in numerous UNSC resolutions.

— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 5, 2021

اس سے ظاہر ہوتا ہے امن کی بات کرنے کے باوجود عمران خان طاقت اور کمزوری کی جنگ میں الجھے ہوئے ہیں۔ ہندستان نے اس معاملہ میں کئی بار کہا ہے کہ اگر پاکستان صاف دلی کے ساتھ آگے آتا ہے تووہ خیر مقدم کرے گا لیکن اس کےلیے پاکستان کو دوہرے کردار کو بدلنا ہوگا۔

عمران خان اپنے ٹویٹ میں ایک طرف تو یہ دعوی کررہے ہیں کہ امن کی مذاکرات میں پاکستان دو قدم آگے بڑھائے گا تاہم یہ دھمکی بھی ٹویٹ کا ایک حصہ ہے کہ ہمیں کوئی کمزور جاننے کی کوشش نہ کرے۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ عمران خان کی نیت میں کوئی خلوص نہیں ہے، بلکہ عالمی دباؤ کے نتیجے میں عمران خان ایک ٹویٹ سے کام چلانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

ہر کوئی جانتا ہے کہ پاکستان کی طرف سے عالمی سرحد پر ہر دن کوئی نہ کوئی غیر قانونی کام جا ری رہتا ہے۔ ہندستان نے اقوام متحدہ سمیت پوری دنیا میں پاکستان کے اس دوہرے چہرےکے خلاف آواز اٹھایا ہے کہ پاکستان سر پار سے فائرنگ اور دہشت گردی جیسے امور کو انجام دیتا ہے۔ پاکستان پہلے غیر قانونی سرگرمیوں پر لگام لگائے اس کے بعد ہندستان ہر محاذ پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔

ہندستان کی اس پیش کش کو کیا پاکستان مانے گا؟ تمام ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے پاکستان سے توقع بیکار ہے۔ پاکستان پہلے عالمی قوانین کی پاسداری سر حد پر بحال کریں اس کے بعد ہندستان ہمہ وقت بات چیت کے لیے تیار ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago