Categories: عالمی

عمران خان ایک بار پھر امریکہ پر برس پڑے، سابق وزیراعظم نے کہا، حملہ کیے بغیر پاکستان کوغلام بنایا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سابق وزیراعظم اور حال ہی میں اقتدار سے بے دخل ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمران خان امریکہ پر مسلسل جارحانہ انداز میں تنقید کر رہے ہیں۔ اس بار انہوں نے کہا، 'امریکہ نے پاکستان پر حملہ کیے بغیر اسے غلام بنا رکھا ہے۔' عمران خان نے نیا الزام لگا دیا کہ پاکستانی عوام کبھی بھی 'غیر ملکی' حکومت کو قبول نہیں کریں گے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کرکٹ کی کامیاب دنیا سے سیاست کی پچ پر اننگ مکمل کرنے سے پہلے ہی  کیچ ہو جانے والے 69 سالہ عمران خان کو گزشتہ ماہ تحریک عدم اعتماد لا کر وزیراعظم کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ عمران خان نے اس کا الزام بھی امریکہ کو ٹھہرایا ہے۔ انھوں نے کہا تھا کہ واشنگٹن نے اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ مل کر ان کے خلاف سازش کی تھی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
تب سے عمران خان ملک گیر جلسے کر رہے ہیں۔ ان جلسوں میں وہ وزیر اعظم شہباز شریف کی نئی حکومت کو کرپٹ قرار دے رہے ہیں۔ اتوار کو فیصل آباد میں ایک جلسے میں عمران نے کہا کہ ’امریکہ نے پاکستان پر حملہ کیے بغیر اسے غلام بنا رکھا ہے۔ ملک کے عوام غیر ملکی حکومت کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔ امریکہ خود غرض ہے۔ وہ اپنے مفاد کو دیکھے بغیر کسی دوسرے ملک کی مدد نہیں کرتا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری امریکی سیکریٹری انٹونی بلنکن سے پیسے مانگیں گے تاکہ عمران خان دوبارہ اقتدار میں نہ آسکیں۔ قابل ذکر ہے کہ عمران خان نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دوران بھی امریکہ پر سازش کا الزام لگایا تھا۔ عمران خان نے کہا تھا کہ انہیں ہٹانے کے لیے امریکہ کی پاکستان کی ملکی سیاست میں براہ راست مداخلت ہے۔ اس سازش سے ثابت ہوتا ہے کہ بکروں کی طرح سیاسی لیڈروں کو نیلام کیا جا رہا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago