Categories: قومی

گیانواپی مسجد معاملہ: سروے میں شیولنگ ملنے کا دعویٰ، جگہ کو سیل کرنے کی ہدایت، مسلم فریق نے دعوی کو غلط بتایا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اتر پردیش کے وارانسی میں گیانواپی شرنگار گوری معاملے میں، تیسرے اور آخری دن کمیشن (سروے) کی کارروائی کے دوران مبینہ شیولنگ اور دیگر ثبوت ملنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔  مدعی کے وکیل ہری شنکر جین نے فوراً وارانسی کورٹ میں درخواست دائر کی۔  انہوں  نے عدالت کو  بتایا کہ  سروے میں مسجد کے احاطے میں مبینہ شیولنگ ملا ہے۔ یہ بہت اہم ثبوت ہے۔ سی آر پی ایف کمانڈنٹ کو اس جگہ کو سیل کرنے کا حکم دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ ان کی درخواست پر سینئر ڈویڑن جج روی کمار دیواکر نے فوری طور پر ضلع مجسٹریٹ کو اس جگہ کو سیل کرنے کا حکم دیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
عدالت نے حکم دیا ہے کہ 'ضلع مجسٹریٹ وارانسی کو اس جگہ کو سیل کرنے کا حکم دیا گیا ہے جہاں سے مبینہ شیولنگ برآمد ہوا ہے۔ سیل کی گئی جگہ پر کسی بھی شخص کا داخلہ ممنوع  کر دیا گیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ وارانسی پولیس کمشنر، پولیس کمشنریٹ وارانسی اور سی آر پی ایف کمانڈنٹ وارانسی کو اس جگہ کو سیل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس جگہ کی  حفاظت کی مکمل ذاتی ذمہ داری مذکورہ بالا تمام افسران کی ذاتی ہوگی۔ اس کی نگرانی کی ذمہ داری ڈائرکٹر جنرل آف پولیس، پولیس ہیڈکوارٹر، اتر پردیش، لکھنؤ اور چیف سکریٹری، حکومت اتر پردیش، لکھنؤ کے پاس ہوگی۔  یہ حکم روی کمار دیواکر سول جج، سینئر ڈویڑن، وارانسی نے جاری کیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مسجد کے وکیل ابھے ناتھ یادو اور ممتاز احمد نے مدعی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے دو ٹوک کہا کہ سروے میں کچھ نہیں ملا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 مذکورہ دعوے پر ضلع مجسٹریٹ کوشل راج شرما نے کہا کہ اگر کسی نے کچھ کہا ہے یا دعویٰ کیا ہے تو یہ اس کی ذاتی رائے ہے۔ گیانواپی شر نگار گوری کیس میں کورٹ کمشنر کی رپورٹ پیش کرنے کے بعد کوئی بھی معاملہ عدالت ہی بتائے گی۔  اس پر توجہ کی ضرورت نہیں ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago