Categories: عالمی

عمران خان نے سعودی عرب میں شہباز شریف کی توہین کو ان کے کرتوتوں کا نتیجہ قرار دیا

اسلام آباد،  یکم مئی

سعودی عرب میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی توہین کے بعد، سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ "بدمعاشوں" کا ایک گروپ پاکستان پر مسلط ہے لہذا مسجد نبوی میں جو کچھ ہوا وہ ان کے کرتوتوں کا نتیجہ تھا۔عمران نے کہا، "پاکستان پر بدمعاشوں کا ایک گروپ مسلط ہے اور قومی مفاہمتی آرڈیننس (این آر او II)غیر ملکی سازش کے ذریعے دیا گیا، اس لیے مسجد نبوی میں جو کچھ ہوا وہ ان کے کرتوتوں کا نتیجہ تھا۔

عمران خان کا یہ بیان  جمعرات کے روز اس وقت سامنے آیا ہے جب مبینہ طور پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے کچھ مظاہرین نے شریف وفد کے خلاف نعرے لگا کر مسجد نبوی کے تقدس کو پامال کیا۔انہوں نے مسجد نبوی میں ہونے والے واقعے کو "عوامی ردعمل" قرار دیا اور کہا کہ یہ ان کے کرتوتوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہاہم عوام کو باہر نکلنے کا نہیں کہہ رہے، یہ عوام خود احتجاج کے لیے نکل رہے ہیں کیونکہ وہ درد اور غصے میں ہیں، تاہم میں چیلنج کر سکتا ہوں کہ وہ [حکمرانوں] کو کسی عوامی مقام پر منہ نہیں دکھا سکیں گے۔

اپنی پارٹی کا دفاع کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو پوری دنیا میں پی ٹی آئی کے کارکن شب دعا میں مصروف تھے۔اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفارتخانے کے ڈائریکٹر انفارمیشن نے تصدیق کی تھی کہ کچھ پاکستانی شہریوں کو مسجد نبوی کے تقدس کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago