عالمی

سپریم کورٹ سے عمران خان کو جھٹکا، کرپشن کیس کی کارروائی روکنے کی درخواست مسترد

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ بدھ کو سپریم کورٹ نے عمران کے خلاف جاری توشہ خانہ کرپشن کیس میں فوجداری کارروائی روکنے کی درخواست خارج کر دی۔

توشہ خانہ کرپشن کیس میں عمران خان پر الزام ہے کہ انہوں نے وزیراعظم کے دور میں ملنے والے تحائف مہنگے داموں بیچے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گزشتہ سال 21 اکتوبر کو سابق وزیراعظم کو توشہ خانہ کیس میں جھوٹے بیانات اور جھوٹے اعلانات کرنے پر پارلیمنٹ کے رکن کے عہدے سے نااہل قرار دیا تھا۔

مئی میں، ایک ٹرائل کورٹ نے عمران خان کو تحائف کی غلط رپورٹنگ کے لیے کیس کی برقراری کو چیلنج کرنے والی درخواست کو مسترد کرنے کے بعد مجرم قرار دیا تھا۔

اس کے بعد عمران نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا، جس نے کیس کو دوبارہ جانچ کے لیے ٹرائل کورٹ کو بھیج دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ سے ریلیف نہ ملنے پر عمران خان نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

بدھ کو سماعت کے دوران دو رکنی بنچ کے جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیئے کہ توشہ خانہ کرپشن کیس میں عدالت عظمیٰ ٹرائل کورٹ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی اور فوجداری کارروائی روکنے کی درخواست خارج کردی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago