Categories: عالمی

ہندوستان اور چین کے مابین تعطل برقرار ، نئے واقعات سے بچنے پر اتفاق

ہندوستان اور چین کے مابین تعطل برقرار ، نئے واقعات سے بچنے پر اتفاق

نئی دہلی ، 11 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

ہندوستان اور چین کے مابین 13 گھنٹوںتک چلے11 ویں دور کے فوجی مذاکرات میں ایل اے سی کے ساتھ گوگرا ، دیپسانگ اور ہاٹ اسپرنگ علاقوں سے انخلاکے عمل پر کوئی اتفاق رائے نہیں ہوا ہے۔ اس کے باوجود ، دونوں فریقوں نے موجودہ معاہدوں اور پروٹوکول کے مطابق دیگر معاملوں کو تیزی سے حل کرنے اور کسی نئے واقعہسے گریز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ہندوستان اور چین کے مابین کور کمانڈر سطح کی بات چیت کا 11 واں دور جمعہ کی صبح 11.30 بجے ختم ہوا۔ یہ میٹنگ ایل اے سی کے ہندوستانی خطے کے چشول مولڈو میٹنگ پوائنٹ پر جمعہ کی صبح 10.30 بجے شروع ہوئی۔ تقریباً 13 گھنٹے جاری رہنے والے اس مذاکرات میں ایل اے سی کے متعدد تعطل آمیز نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق ، مشرقی لداخ میں ایل اے سی کے معاملہ کے حل کے لیے دونوں اطراف کے مابین وسیع تبادلہ ہوا اور اس کے علاوہ دیگرامور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے موجودہ معاہدوں اور پروٹوکول کے مطابق بقایا معاملات کو تیزی سے حل کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

وزارت دفاع کے سرکاری بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دوسرے علاقوں میں انخلا سے دونوںفریقین کے لیے افواج کی تعداد کم کرنے اور امن و ہم آہنگی کی مکمل بحالی کو یقینی بنانے اور باہمی تعلقات میں پیشرفت کو کامیاب بنانے کی راہ ہموار ہوگی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago