عالمی

ہندوستان نے ٹوکیو میں جاپان کے ساتھ دو طرفہ شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا

وزیر خارجہ جے شنکر اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جاپان کے وزیر اعظم سے کی ملاقات، امن اور استحکام پر ہوا تبادلہ خیال

ٹوکیو،9 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

 ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور ہندوستان کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعہ کو جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا سے ملاقات کی۔

اس دوران، دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ہندوستان-جاپان کی پالیسیوں اور مفادات کے قریبی تال میل کی اہمیت پر زور دیا۔

قبل ازیں جمعرات کو سنگھ اور جے شنکر نے اپنے جاپانی ہم منصبوں کے وزیر خارجہ حیاشی یوشیماسا اور وزیر دفاع حمدا یاسوکازو کے ساتھ بات چیت میں حصہ لیا۔

جے شنکر نے ٹویٹ کیا کہ ہماری 22 میٹنگ کے اختتام پر وزیر اعظم فومیو کشیدا سے مل کر خوشی ہوئی۔ اس وقت ہندوستان اور جاپان کی پالیسیوں اور مفادات کے درمیان قریبی تال میل کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ جس وڑن کو انہوں نے اور وزیر اعظم نریندر مودی نے بیان کیا ہے اسے جلد ہی شرمندہ تعبیر کیا جائے گا۔

اپنے ٹویٹ میں راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان اور جاپان کی شراکت داری خطے میں امن اور استحکام کو یقینی بنانے میں فیصلہ کن کردار ادا کرے گی۔

سنگھ نے میٹنگ کے دوران سابق وزیر اعظم شنزو آبے کے افسوسناک انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا۔آبے کی 8 جولائی کو ایک سیاسی مہم کے دوران گولی لگنے سے موت ہوگئی تھی۔

دوسرے 22 مذاکرات کے دوران، ہندوستان اور جاپان نے جمعرات کو فضائیہ کی پہلی جنگی مشق کا انعقاد سمیت  اپنے سیکورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے قوانین پر مبنی عالمی نظام کے لیے اپنے عزم کا بھی اعادہ کیا جو ملکوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے۔

بھارت نے جارحانہ چین کو روکنے کے لیے واضح کوششوں میں کاؤنٹر اسٹرائیک صلاحیتوں سمیت اپنے دفاعی قوتوں کو وسعت دینے اور جدید بنانے کی جاپان کے منصوبوں کو بھی اپنی حمایت دی۔

کسی بھی ملک کا نام لیے بغیر بیان میں کہا گیا ہے کہ جاپان نے مبینہ ”کاؤنٹر اسٹرائیک“ صلاحیتوں سمیت قومی سلامتی کے لئے ضروری تمام متبادلوں کی جانچ کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago