تفریح

پروڈیوسر ڈائریکٹر نہیں، سائنسدان بننا چاہتے تھے انوراگ کشیپ

برتھ ڈے اسپیشل 10 ستمبر

بالی ووڈ کے معروف فلم پروڈیوسر،ہدایتکار اور اسکرین رائٹر انوراگ کشیپ 10 ستمبر 1973 کو گورکھپور، اتر پردیش میں پیدا ہوئے۔ان کے والد کا نام پرکاش سنگھ ہے۔ انوراگ کشیپ نے اپنی ابتدائی تعلیم گرین اسکول دہرادون اور سندھیا اسکول، گوالیار سے مکمل کی۔

 انوراگ سائنسدان بننا چاہتے تھے اور اسی خواب کے ساتھ وہ مزید تعلیم کے لیے دہلی آئے اور ہنسراج کالج میں داخلہ لیا۔ لیکن قسمتکو کچھ اور ہی منظور تھا۔

یہاں وہ تھیئٹر کی طرف مائل ہوگئے اور انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ فلمی دنیا میں اپنی شناخت بنائیں گے۔ سال 1993 میں گریجویشن مکمل کرنے کے بعد، انوراگ نے ایک اسٹریٹ تھیئٹر گروپ “جن ناٹیہ منچ” میں شمولیت اختیار کی۔

اپنے کریئر کے ابتدائی دنوں میں انوراگ نے بہت اتار چڑھاؤ دیکھے۔ انہیں کئی دن تک سڑکوں پر بھٹکنا پڑا۔ کافی جدوجہد کے بعد انہیں پرتھوی تھیئٹر میں کام ملا،

جو ان کا پہلا کام تھا، لیکن ہدایت کار کی موت کی وجہ سے ان کا پہلا ڈرامہ ادھورا رہ گیا۔ 1997 میں انوراگ کو سیریل ’کبھی کبھی‘ کا اسکرین پلے لکھنے کا موقع ملا۔ انوراگ کشیپ کی زندگی میں اہم موڑ اس وقت آیا جب منوج باجپئی نے انہیں رام گوپال ورما کے لیے ایک فلم لکھنے کی پیشکش کی جس کا نام’ستیہ‘ تھا۔

 سال 1998 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ اس کے بعد انوراگ کشیپ نے کئی فلموں کی اسکرپٹ لکھی جن میں شول، جنگ، نائک وغیرہ شامل ہیں۔

سال 2003 میں انوراگ نے فلم ڈائریکشن کے میدان میں قدم رکھا اور فلم ‘پانچ’ کی ہدایت کاری کیلیکن بدقسمتی سے یہ فلم تنازعات کی وجہ سے ریلیز نہ ہوسکی۔ اس کے بعد انوراگ نے سال 2007 میں فلم’بلیک فرائیڈے‘کی ہدایت کاری کی۔ انوراگ کی یہ فلم بھی تنازعہ میں رہی تھی۔ اس فلم کے بعد بھی انوراگ کی زیادہ تر فلمیں متنازعہ رہیں۔

بطور ہدایت کار، انوراگ نے کئی فلموں کی ہدایت کاری کی ہے جن میں نو اسموکنگ، دیوڈی، گلال، ممبئی کٹنگ، گینگس آف واسے پور، بامبے ٹاکیز وغیرہ شامل ہیں۔

فلموں کی ہدایت کاری کے علاوہ انوراگ نے کئی فلمیں بھی پروڈیوس کی ہیں۔ سال 2009 میں، انہوں  نے اپنی فلم پروڈکشن کمپنی “انوراگ کشیپ فلمز پرائیویٹ لمیٹڈ (اے کے ایف پی ایل)” قائم کی۔

ان کی پروڈیوس کردہ فلموں میں پرواز، ترشنا، شیطان، گینگز آف واسے پور، شاہد، لوٹیرا، کوئین، مسان، سانڈ کی آنکھ وغیرہ ہیں۔ اس کے علاوہ انوراگ بلیک فرائیڈے، نوا سموکنگ، لک بائی چانس وغیرہ جیسی فلموں میں چھوٹے کرداروں میں بھی نظر آئے۔ انوراگ کشیپ فلم انڈسٹری میں سرگرم ہیں۔

ورک فرنٹ کی بات کریں تو انوراگ جلد ہی پروڈیوسر۔ ڈائریکٹر کے طور پر مداحوں کے لیے فلم ‘ٹو سسٹرس اینڈ اے ہسبینڈ’ لے کرآنے  والے ہیں۔

انوراگ کشیپ کی ذاتی زندگی کی بات کریں تو انہوں نے سال 2003 میں فلم ایڈیٹر آرتی بجاج سے شادی کی تھی لیکن چھ سال بعد یعنی 2009 میں دونوں میں طلاق ہوگیا۔

اس جوڑے کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام عالیہ کشیپ ہے۔ 2011 میں انوراگ نے اداکارہ کلکی کوچلن سے دوسری شادی کی۔دونوں کی ملاقات فلم دیوڈی کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ جو وقت کے ساتھ ساتھ محبت اور شادی میں بدل گی۔ ان کا رشتہ زیادہ دن نہیں چل سکا اور 2015 میں دونوں  نے طلاق لے لیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago