نئی دہلی، 15 مئی (انڈیا نیرٹیو)
ہندوستان اور یورپی فری ٹریڈ ایسوسی ایشن (ای ایف ٹی اے) کے ممبران نے تجارتی اور اقتصادی شراکت داری کے معاہدے (ٹی ای پی اے) کی طرف ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ ای ایف ٹی اے کے ساتھ ہندوستان کا آزادانہ تجارتی معاہدہ دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری، روزگار کی تخلیق اور اقتصادی ترقی کو فروغ دے گا۔
پیر کو جاری کردہ ایک بیان میں، تجارت اور صنعت کی وزارت نے کہا کہ مرکزی کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل، جو برسلز کے دورے پر تھے،انہوں نے پیر کو ای ایف ٹی اے کے چار رکن ممالک کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کی اور متعلقہ امورٹی ای پی اے پرتفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت کے بعد جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق، دونوں فریقین نے جامع تجارتی اور اقتصادی شراکت داری کے معاہدے (ٹی ای پی اے) کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوششوں کو جاری رکھنے سے متعلق نکات پر تبادلہ خیال کیا۔
وزارت کے مطابق، دونوں فریقین نے اپنی کوششیں تیز کرنے اور مذاکراتی عمل کو جاری رکھنے اور آئندہ چند مہینوں میں اس طرح کی کئی ملاقاتیں منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے تجارتی معاہدے میں شامل اہم امور پر افہام و تفہیم کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔ قبل ازیں 26 اپریل کو، بھارت اور ای ایف ٹی اے نے تجارتی معاہدے کی بات چیت کو دوبارہ شروع کرنے سے متعلق طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس طرح کے معاہدوں میں، دونوں تجارتی پارٹیاں ایک دوسرے کی درآمدات پر کسٹم ڈیوٹی کو صفر یا محدود کرنے کے ساتھ ساتھ خدمات اور سرمایہ کاری کی برآمدات کو بڑھانے پر متفق ہیں۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…