Categories: عالمی

بھارت کا یوکرین کی صورت حال پر تشویش کا اظہارمسئلہ کا حل کے لیے بات چیت کے راستے کا اعادہ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بھارت نے پیر کے روز ایک بار پھر یوکرین کی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور یوکرین کے لوگوں کے مصائب کو دور کرنے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے تمام دشمنیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ بھارت نے  خاص طور پر کیف اور  ماسکو کے درمیان بات چیت کی حوصلہ افزائی کی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یوکرین پر یو این ایس سی ارریا فارمولہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مشن کے کونسلر پراتک ماتھر نے کہا کہ ہندوستان یوکرین کی صورتحال پر گہری تشویش میں مبتلا ہے۔ تنازعہ کے نتیجے میں جانوں کا ضیاع ہوا ہے اور اس کے لوگوں کے لیے خاص طور پر خواتین، بچوں اور بوڑھوں کے لیے بے شمار مصائب کا سامنا کرنا پڑا ہے، لاکھوں لوگ بے گھر ہو گئے ہیں اور پڑوسی ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کونسلر ماتھر نے کہا کہ تنازعہ کے آغاز سے ہی، ہندوستان مسلسل تمام دشمنیوں کو مکمل طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کرتا رہا ہے اور امن، بات چیت اور سفارت کاری کے راستے کی وکالت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یوکرین کے عوام کی تکالیف کو کم کرنے کی تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں خاص طور پر یوکرین اور روسی فیڈریشن کے درمیان بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا ماننا ہے کہ معصوم جانوں کی قیمت پر کوئی حل نہیں نکل سکتا۔ ہم اس بات کا اعادہ کرتے رہتے ہیں کہ عالمی نظام بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور ریاستوں کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے احترام پر لنگر انداز ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس سے  قبل گزشتہ ہفتے، وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا تھا کہ ہندوستان نے یوکرین تنازعہ پر "صحیح راستہ" اختیار کیا ہے اور سب سے اہم مسئلہ یہ ہے کہ دشمنی کو اس سطح تک بڑھنے سے روکا جائے جہاں وہ نقصان ہی پہنچائے۔نئی دہلی میں کتاب ' مودی @ 20: ڈریمز میٹ ڈیلیوری' پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے شنکر نے کہا  تھا کہ ہندوستان نے "صحیح راستہ اپنایا ہے۔  انہوں نے مزید کہا تھا کہسب سے ضروری مسئلہ… دشمنی کو اس سطح تک بڑھنے سے روکنا ہے جہاں اس سے صرف نقصان ہی ہو۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago