بھارت -انڈونیشیا دو طرفہ مشق سمدر شکتی – 23
آئی این ایس کوارتی، مقامی طور پر ڈیزائن اور بنایا گیا اے ایس ڈبلیو کارویٹ، 14 سے 19 مئی تک بھارت-انڈونیشیا دو طرفہ مشق سمدر شکتی-23 کے چوتھے ایڈیشن میں حصہ لینے کے لیے باتم، انڈونیشیا پہنچی۔ انڈونیشیا کی بحریہ کی نمائندگی کے آر آئی سلطان اسکندر مودا، سی این 235 میری ٹائم پٹرول ایئر کرافٹ اور اے ایس 565 پینتھر ہیلی کاپٹر کریں گے۔
سمدر شکتی مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان مشترکہ اور باہمی تعاون کو بڑھانا ہے۔
ہاربر فیز میں کراس ڈیک وزٹ، پیشہ ورانہ تال میل ، موضوعاتی معاملات کی مہارت سے ایک دوسرے کو واقف کرنا اور کھیل مقابلے شامل ہوں گے۔
سی فیز کے دوران ہتھیاروں سے فائرنگ، ہیلی کاپٹر آپریشنز، اینٹی سب میرین جنگ اور فضائی دفاعی مشقیں اور بورڈنگ آپریشنز کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
سمدری شکتی-23 سے دونوں بحری افواج کے درمیان اعلیٰ سطح کے باہمی تعاون اور خطے میں امن و استحکام کے لیے ان کے مشترکہ عزم کا اظہار ہوگا۔
۔۔۔۔