عالمی

بھارت نے یوم جمہوریہ 2023  بطور مہمان خصوصی مصری صدر السیسی کو مدعوکیا

 نئی دہلی، 25؍ نومبر

بھارت نے قاہرہ کے ساتھ اپنے سیاسی اور فوجی تعلقات کو بڑھانے  کی غرض  نئی دہلی نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی کو 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کے موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا ہے۔

السیسی، جو 2014 سے مصر کے صدر ہیں، کی دعوت کو افریقہ اور عرب دنیا دونوں تک ہندوستان کی رسائی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ مصر، جو عرب دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے، افریقہ کی دوسری بڑی معیشت بھی ہے۔ اس سال دونوں ممالک نے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ منائی۔

صدر سیسی کے لیے سرخ قالین بچھانے کا مطلب ہے کہ آنے والے چند مہینوں اور سالوں میں دہلی اور قاہرہ کے تعلقات پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ہندوستانی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ دونوں نے اس سال کے شروع میں ملک کا دورہ کیا تھا۔

 اپنے دوروں کے دوران، دونوں وزراء نے مصری صدر سے ملاقات کی، جئے شنکر نے انہیں پی ایم مودی کا “ذاتی پیغام” دیا۔ستمبر میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے دورہ قاہرہ کو ایک اہم اشارہ کے طور پر دیکھا گیا، کیونکہ دونوں فریقوں نے فوجی مصروفیات کو بڑھایا ہے۔

 دورے کے دوران، انہوں نے اپنے مصری ہم منصب جنرل محمد ذکی کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی اور دفاعی شعبے میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے کیونکہ دونوں فریقین نے مشترکہ تربیت، دفاعی پیداوار اور آلات کی دیکھ بھال پر توجہ مرکوز کرنے پر اتفاق کیا۔

 مصر بھارت کے تیجس لڑاکا طیارے خریدنے کے لیے کوشاں ہے۔ملک کو انڈیا-افریقہ ڈیفنس ڈائیلاگ اور آئی او آر ڈیفنس کنکلیو میں بھی مدعو کیا گیا تھا جو اکتوبر میں گجرات کے گاندھی نگر میں 12ویں ڈیف ایکسپو کے موقع پر منعقد ہوا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago